☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5321
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5321
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو البَخْتَري عبد الله بن محمد بن شاكر، حدثنا الحُسين بن علي الجُعْفي، حدثنا زائدةُ، عن عاصم، عن زِرٍّ، عن عبد الله، قال: إِنَّ أولَ مَن أظهرَ إسلامَه سبعةٌ: رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وأبو بكر وعمارٌ وأمُّه سُمَيّةُ وصُهيبٌ والمِقدادُ، وبلالٌ، فأما رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فمنَعَه اللهُ بعَمِّه أبي طالب، وأما أبو بكر فمنَعَه الله تعالى بقومِه، وأما سائرُهم فأخذَهم المشركون فألبَسُوهم أدراعَ الحديد، وأوقَفُوهم في الشمس، فما من أحدٍ إِلَّا قد واتاهُم (1) كلَّ ما أرادوا غيرَ بلال، فإنه هانَتْ عليه نفسُه في الله ﷿، وهانَ على قومِه، فأعطَوه الوِلْدانَ، فجَعَلوا يَطُوفون به في شِعابِ مكةَ، وجعل يقول: أحَدٌ أَحَدٌ (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5238 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سب سے پہلے جنہوں نے اپنے اسلام کا اظہار کیا وہ سات افراد تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، ابوبکر، عمار، ان کی والدہ سمیہ، صہیب، مقداد اور بلال (رضی اللہ عنہم)۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اللہ نے ان کے چچا ابوطالب کے ذریعے حفاظت فرمائی اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ان کی قوم کے ذریعے حفاظت فرمائی، لیکن باقی لوگوں کو مشرکین نے پکڑ لیا، انہیں لوہے کی زرہیں پہنائیں اور تپتی دھوپ میں کھڑا کر دیا، ان میں سے ہر ایک نے (تکلیف کی شدت سے) ان کی مرضی کے مطابق بات کر دی سوائے بلال رضی اللہ عنہ کے، کیونکہ انہوں نے اللہ کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور ان کی قوم کی نظر میں بھی ان کی کوئی حیثیت نہ تھی، چنانچہ انہوں نے بلال رضی اللہ عنہ کو بچوں کے حوالے کر دیا، وہ انہیں مکہ کی گھاٹیوں میں گھسیٹتے پھرتے اور بلال رضی اللہ عنہ (زبان سے) کہتے رہتے: «احد احد» (اللہ ایک ہے، اللہ ایک ہے)۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5321]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل عاصم» [ترقيم الرساله 5321] [ترقيم الشركة 5274] [ترقيم العلميه 5238]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (5320) Back to Bab Next Hadith → (5322)