وحدثنا (2) سعيد بن عبد العزيز، عن مَكحُول، قال: حدثني مَن رأى بلالًا رجلًا آدَمَ شديدَ الأُدْمةِ، نَحيفًا طوالًا أحْنَى، له شعرٌ كثيرٌ، خفيفُ العارِضَين، به شَمَطٌ كثيرٌ ولا يُغيِّر، وشهد بلال بدرًا، وأحدًا، والخندقَ، والمشاهد كلَّها مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، آخى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بينَه وبين عُبيدة بن الحارث بن عبد المُطّلب (3) .
Translation: طلحہ بابر
مکحول سے روایت ہے کہ جس نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا اس نے بتایا کہ وہ گہرے سانولے رنگ کے، دبلے پتلے، دراز قد اور قدرے آگے کو جھکے ہوئے تھے، ان کے بال گھنے تھے، رخساروں پر بال ہلکے تھے، بڑھاپے کی وجہ سے بال کافی سفید تھے اور وہ انہیں رنگتے نہیں تھے، بلال رضی اللہ عنہ غزوہ بدر، احد، خندق اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تمام غزوات میں شریک رہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے اور عبیدہ بن حارث بن عبد المطلب کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5314]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5314] [ترقيم الشركة 5267]