☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5311
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5311
أخبرنا الحسن بن حَليم المَروَزِي، أخبرنا محمد بن عمرو الفَزَاري، حدثنا عَبْدانُ بن عثمان، أخبرنا عبد الله بن المبارك، أخبرنا جرير بن حازم، سمعتُ الحسنَ يحدِّث يقول: حَضَر أناسٌ بابَ عُمر، وفيهم سهيلُ بن عَمرو وأبو سفيان بن حرب والشُّيوخ من قُريش، فخرج آذِنُه، فجعل يأْذَنُ لأهلِ بدرٍ كصُهَيْبٍ وبلالٍ وأهل بدرٍ، قال: وكان والله بدريًا وكان يُحِبُّهم، وكان قد أوصى به (3) ، فقال أبو سفيان: ما رأيتُ كاليومِ قطُّ، إنه يُؤذَنُ لهذه العَبيد ونحن جلوسٌ لا يُلتَفَتُ إلينا، فقال سهيلُ بن عَمرو - ويلٌ له من رجل ما كان أعقَلَه! (1) -: أيها القومُ، إني واللهِ قد أَرى الذي في وُجُوهِكم، فإن كنتم غِضابًا فاغضَبُوا على أنفُسِكم، دُعِيَ القومُ ودُعِيتُم، فأسرَعُوا وأبطأتُم، أما والله لَمَا سَبَقُوكم به من الفَضْل فيما [لا] (2) تَرَون، أشدُّ عليكم فَوْتًا من بابِكُم هذا الذي تُنافِسُون عليه (3) ، ثم قال: إنَّ هؤلاء (4) القومَ قد سَبَقُوكم بما تَرَون، ولا سبيلَ لكم والله إلى ما سَبَقُوكم إليه، فانظُروا هذا الجهادَ فَالزَمُوه، عسى اللهُ ﷿ أن يَرزُقَكم الجهادَ والشَّهادةَ، ثم نَفَضَ ثوبَه، فقام فلَحِقَ بالشام. قال الحسنُ: فصَدَقَ واللهِ (5) ، لا يجعلُ اللهُ عبدًا أسرعَ إليه كعبدٍ أبطأَ عنه (6) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5227 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حسن بصری سے روایت ہے کہ کچھ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دروازے پر حاضر ہوئے جن میں سہیل بن عمرو، ابوسفیان بن حرب اور قریش کے دیگر شیوخ شامل تھے، اتنے میں ان کا دربان نکلا اور اس نے اہل بدر مثلاً صہیب اور بلال رضی اللہ عنہما کو اندر آنے کی اجازت دینا شروع کی، راوی کہتے ہیں: اللہ کی قسم! عمر رضی اللہ عنہ اہل بدر سے بہت محبت کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی ان کے بارے میں وصیت فرمائی تھی، یہ دیکھ کر ابوسفیان کہنے لگے: میں نے آج جیسا منظر کبھی نہیں دیکھا، ان غلاموں کو اجازت دی جا رہی ہے اور ہم یہاں بیٹھے ہیں ہماری طرف کوئی توجہ بھی نہیں دی جا رہی، تب سہیل بن عمرو نے - اللہ ان پر رحم کرے وہ کتنے ہی عقل مند شخص تھے! - فرمایا: ”اے لوگو! اللہ کی قسم میں تمہارے چہروں پر جو تاثرات دیکھ رہا ہوں (وہ میں سمجھ رہا ہوں)، اگر تمہیں غصہ آ رہا ہے تو اپنے آپ پر غصہ کرو، ان لوگوں کو بھی (اسلام کی) دعوت دی گئی تھی اور تمہیں بھی دی گئی تھی، مگر انہوں نے دوڑ کر اسے قبول کیا اور تم نے دیر کر دی، اللہ کی قسم! فضل و کمال میں ان کا تم سے آگے نکل جانا (جسے تم آج دیکھ نہیں پا رہے) تمہارے لیے اس دروازے سے محروم رہ جانے سے کہیں زیادہ دکھ کی بات ہونی چاہیے جس پر تم آج ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہو“، پھر انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! یہ لوگ جس فضیلت میں تم سے سبقت لے گئے اس تک پہنچنے کا اب کوئی راستہ نہیں، لہذا اب اس جہاد کو دیکھو اور اسے لازم پکڑ لو، امید ہے کہ اللہ عزوجل تمہیں جہاد اور شہادت نصیب فرمائے گا“، پھر انہوں نے اپنا کپڑا جھاڑا اور کھڑے ہو کر شام چلے گئے۔ حسن بصری کہتے ہیں: اللہ کی قسم! انہوں نے سچ کہا، اللہ اس بندے کو جو اس کی طرف دوڑ کر آئے اس کے برابر نہیں کر سکتا جو اس کے معاملے میں سستی دکھائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5311]
تخریج الحدیث
«خبر حسنٌ، وهذا السند رجاله ثقات لكنه مرسلٌ، لأنَّ الحسن وهو ابن أبي الحسن البصري» [ترقيم الرساله 5311] [ترقيم الشركة 5263] [ترقيم العلميه 5227]
الحكم على الحديث
خبر حسنٌ
Grade: خبر حسنٌ
← Previous Hadith (5310) Back to Bab Next Hadith → (5312)