قال سهيل (3) : ولما دخلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم مكةَ اقتَحمْتُ بيتي، وأغلقتُ علَيَّ بابي، وأرسلتُ إلى ابني عبدِ الله: أنِ اطلُبْ لي جِوارًا من مُحمّدٍ، فإني لا آمَنُ أن أُقتَلَ، فذهَبَ عبدُ الله إلى رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: يا رسول الله، أبي تُؤمِّنُه؟ قال:"نعم، هو آمِنٌ بأمانِ الله، فليَظْهَرْ"، ثم قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لمن حولَه:"مَن لَقِيَ سُهِيلَ بنَ عمرو فلا يَشْتدُّ إليه، فلَعَمْري إِنَّ سهيلًا له عقْلٌ وشَرَف، وما مِثلُ سُهيلٍ جَهِلَ الإسلامَ"، فخرج عبدُ الله بن سُهيل إلى أبيه، فخبَّره بمَقالةِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال سُهيل: كان والله بَرًّا صغيرًا وكبيرًا، وكان سهيلٌ يُقبِل ويُدبِر آمِنًا، وخَرَج مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو على شِرْكِهِ حتى أسلمَ بالجِعْرانةِ، فأعطاهُ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم من غنائم حُنَينٍ مئةً من الإبل" (4) . وقد روى سهيلُ بن عَمرو عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم.
Translation: طلحہ بابر
سہیل بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ میں (فتح کے دن) داخل ہوئے تو میں اپنے گھر میں گھس گیا اور دروازہ بند کر لیا، پھر میں نے اپنے بیٹے عبداللہ کو پیغام بھیجا کہ وہ میرے لیے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) سے پناہ مانگیں کیونکہ مجھے اندیشہ ہے کہ میں قتل کر دیا جاؤں گا، چنانچہ عبداللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ میرے والد کو امان دیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، وہ اللہ کی امان کے ساتھ محفوظ ہیں، لہٰذا وہ (باہر) ظاہر ہو جائیں“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے گرد موجود لوگوں سے فرمایا: ”جس کسی کی ملاقات سہیل بن عمرو سے ہو وہ اس کے ساتھ سختی نہ کرے، میری عمر کی قسم! سہیل صاحبِ عقل اور شریف انسان ہے، اور سہیل جیسا شخص اسلام کی حقیقت سے ناواقف نہیں رہ سکتا“، پھر عبداللہ بن سہیل اپنے والد کے پاس گئے اور انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ارشاد سے آگاہ کیا، تو سہیل کہنے لگے: اللہ کی قسم! وہ (محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) بچپن میں بھی اور بڑے ہو کر بھی سراپا نیکی ہی رہے ہیں، اس کے بعد سہیل امن و سکون کے ساتھ آتے جاتے تھے، وہ حالتِ شرک ہی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ (غزوہ حنین کے لیے) نکلے یہاں تک کہ مقامِ جعرانہ پر اسلام لے آئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حنین کے مالِ غنیمت میں سے سو اونٹ عطا فرمائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5309]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5309] [ترقيم الشركة 5261/2]