أخبرني أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا موسى بن زكريا التُّستَري، حدثنا خَليفة بن خَيّاط، قال: والفَضل بن عَباس بن عبد المُطّلب بن هاشم، يُكنى أبا محمد، غَزَا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم مكةَ وحُنينًا، وثَبَتَ معه حين ولَّى الناسُ مُنهزِمين، وشَهِدَ معه حَجّةَ الوداع، وكان فيمن غَسَّل رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم ووَلِيَ دَفْنه، ثم خرج إلى الشام مُجاهدًا [فمات] (1) بناحية الأُردنِّ في طاعون عَمَواس سنة ثمانَ عشرةَ من الهجرة، وذلك في خِلافة عمر بن الخطاب (2) .
Translation: طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے روایت ہے کہ فضل بن عباس بن عبدالمطلب بن ہاشم کی کنیت ابو محمد تھی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ مکہ اور حنین کے غزوات میں شرکت کی اور اس وقت ثابت قدم رہے جب لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ رہے تھے، وہ حجۃ الوداع میں بھی شریک تھے اور ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو غسل دیا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تدفین کے معاملے کو سنبھالا، پھر وہ جہاد کے لیے شام روانہ ہوئے اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں سنہ 18 ہجری میں طاعونِ عمواس کے دوران اردن کے علاقے میں وفات پائی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5277]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5277] [ترقيم الشركة 5232]