☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5243
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5243
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان العامري، حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن صِلةَ بن زُفَر، عن عبد الله بن مسعود، قال: جاء العاقِبُ والسَّيّد صاحبا نَجْرانَ إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم، يُريدان أن يُلاعِناهُ، فقال أحدُهما لصاحبِه: لا تَفعلْ، فو اللهِ لئن كان نبيًّا فلَعَنَنا لا نُفلِحُ (1) نحنُ ولا عَقِبُنا مِن بعدِنا، فقالا: بل نُعطِيك ما سألتَ، وابعثْ معنا رجلًا أمينًا حقَّ أمينٍ، قال: فاستشرفَ لها أصحابُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"قُم يا أبا عُبيدةَ بن الجرَّاح"، فلما قَفَّى، قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"هذا أَمينُ هذه الأُمّة" (2) . قد اتفق الشيخان على إخراج هذا الحديث مختصرًا في"الصحيحين" من حَديث الثَّوري وشعبة عن أبي إسحاقَ عن صِلَة بن زُفَر عن حذيفة، وقد خالفَهما إسرائيلُ فقال: عن صِلَة عن عبد الله، وساق الحديثَ أتمَّ (1) ممّا عند الثَّوري وشعبة، فأخرجتُه لأنه على شرطهما صحيحٌ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5162 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
صلہ بن زفر، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نجران کے دو سردار عاقب اور سید نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مباہلہ کرنا چاہتے تھے، ان میں سے ایک نے اپنے ساتھی سے کہا: ایسا نہ کرو، اللہ کی قسم! اگر یہ سچے نبی ہیں اور انہوں نے ہمیں بددعا دے دی تو نہ ہم کبھی فلاح پائیں گے اور نہ ہی ہمارے بعد ہماری اولاد، چنانچہ ان دونوں نے عرض کیا: (مباہلہ کے بجائے) ہم آپ کو وہ مال دے دیں گے جس کا آپ مطالبہ کریں گے، ہمارے ساتھ کسی ایسے شخص کو بھیجیں جو سچا امین ہو، راوی کہتے ہیں: یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ اس سعادت کے حصول کی امید کرنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو عبیدہ بن جراح! کھڑے ہو جاؤ“، پھر جب وہ روانہ ہونے لگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اس امت کے امین ہیں“۔
شیخین نے اس حدیث کو حذیفہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے مختصر طور پر نقل کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اسرائیل نے ثوری اور شعبہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے صلہ کے واسطے سے ابن مسعود سے روایت کیا ہے اور اس کے الفاظ دیگر اسناد سے زیادہ مکمل ہیں، اس لیے میں نے اسے روایت کیا ہے کیونکہ یہ ان دونوں کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5243]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وقد اختُلف فيه على إسرائيل - وهو ابن يونس بن أبي إسحاق عمرو بن عبد الله السَّبيعي - في تعيين صحابي الحديث، فبعضهم يذكر فيه عبد الله بن مسعود، وبعضهم يذكر فيه حذيفةَ بن اليمان، كما اختلف فيه كذلك على أبي إسحاق - وهو السَّبيعي جدّ إسرائيل - ...» [ترقيم الرساله 5243] [ترقيم الشركة 5198] [ترقيم العلميه 5162]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (5242) Back to Bab Next Hadith → (5244)