حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفان، حدثنا أبو أسامة، حدثنا عمر بن حمزة، حدثنا سالم بن عبد الله، أنَّ عبد الله بن عمر أخبرهم، أنَّ عمر بن الخطّاب قال: ما تَعرّضتُ للإمارة، وما أحببتُها، غير (1) أنَّ ناسًا من أهل نَجْرانَ أتَوْا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فاشتَكَوا إليه عامِلَهم، فقال:"لأبعثَنَّ عليكم الأمينَ"، قال عمرُ: فكنتُ فيمن تَطاوَل رجاءَ أن يَبعثَني، فبعثَ أبا عُبيدةَ (2) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5156 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے کبھی امارت (عہدے) کی خواہش نہیں کی اور نہ ہی اسے پسند کیا، سوائے اس ایک موقع کے کہ نجران کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور اپنے عامل (گورنر) کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم پر ایک ایسے شخص کو (حاکم بنا کر) بھیجوں گا جو امین ہے“، عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں (بڑھ بڑھ کر) سامنے ہونے لگا اس امید میں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے بھیجیں گے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو روانہ فرمایا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5237]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل عمر بن حمزة» [ترقيم الرساله 5237] [ترقيم الشركة 5192] [ترقيم العلميه 5156]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره