حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحَسن، حدثنا الحُسين، حدثنا محمد بن عمر، قال: وعمرو بن الطُّفيل بن عَمرو بن طَرِيف بن العاص بن ثَعلبَة الأزديّ، وكان أبوه الطُّفيلُ بنُ عَمرو مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم حتى قُبِض، فلما ارتدَّتِ العربُ خرجَ فجاهَدَ حتى فَرَغ المسلمون من طُلَيحة وأرضِ نَجْدٍ كلِّها، ثم سار مع المسلمين إلى اليمامة ومعه ابنُه عَمرو بن الطُّفيل، فخرج عَمرو بن الطفيل، فجُرح وقُطِعَت يدُه، ثم استَبلَّ وصحَّت يدُه، فبَينا هو عند عمر بن الخطاب إذ أُتي بطعام فتنحَّى عنه، فقال عُمر: ما لك تَنحَّيتَ، بمكانِ يَدِك؟ قال: أجل، قال: والله، لا أَذُوقُه حتى أُسْوِيَ بيدك فيه، فواللهِ ما في القومِ أحدٌ بعضُه في الجنة غَيرَك. ثم خرج عامَ اليرموكِ في عهد عُمر مع المسلمين، فقُتل شهيدًا (3) . ذكرُ سعْدٍ القارئِ ﵁ -
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر کہتے ہیں کہ عمرو بن طفیل کے والد طفیل بن عمرو رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وصال تک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ رہے، پھر جب اہل عرب مرتد ہوئے تو وہ جہاد کے لیے نکلے یہاں تک کہ مسلمان طلیحہ (کذاب) اور تمام سرزمین نجد کے فتنے سے فارغ ہو گئے، پھر وہ مسلمانوں کے ساتھ یمامہ کی طرف بڑھے اور ان کے ہمراہ ان کے بیٹے عمرو بن طفیل بھی تھے، عمرو بن طفیل (میدانِ جنگ میں) نکلے تو زخمی ہوئے اور ان کا ہاتھ کٹ گیا، پھر وہ شفایاب ہوئے اور ان کا زخم ٹھیک ہو گیا، ایک بار وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے کہ کھانا لایا گیا تو وہ (اپنے کٹے ہوئے ہاتھ کی وجہ سے) کھانے سے ایک طرف ہٹ گئے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا جو تم ہٹ گئے، کیا اپنے ہاتھ کی وجہ سے؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں اس وقت تک کھانا نہیں چکھاوں گا جب تک تمہارے (کٹے ہوئے) ہاتھ کو اس میں شامل نہ کر لوں، اللہ کی قسم! اس پوری قوم میں تمہارے سوا کوئی ایسا نہیں ہے جس کا کوئی عضو (ہاتھ) تم سے پہلے جنت میں جا چکا ہو، پھر وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد میں مسلمانوں کے ساتھ جنگ یرموک میں نکلے اور وہاں جامِ شہادت نوش کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5214]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5214] [ترقيم الشركة 5169]