حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مُصعَب بن عبد الله بن الزُّبَير، قال: وممَّن صَحِبَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم من ولد الحارث بن عبد المُطّلب أبو سفيان بن الحارث بن عبد المُطّلب، وقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مِن خَيرِ أهلي" أو"إنه خيرُ أهلي". وقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنه سيّدُ فِتْيان أهلِ الجنة". وصَبَرَ مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم يوم حُنين، فأبصَرَه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في عَمَايةِ الصبح، فقال:"مَن هذا؟" قال: ابن أمِّك يا رسولَ الله. حَلَقَه الحلَّاق فقَطَع ثُؤلولًا من رأسِه فلم يَرْقأْ (3) عنه الدمُ حتى ماتَ، وذلك في سنة عشرين، وصلَّى عليه عمرُ بن الخطاب ﵁. وكان تَلقَّى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم ببعضِ الطريق ورسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم خارجٌ إلى مكةَ للفَتْح، فأسلمَ قبلَ الفَتح (4) .
Translation: طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ بن زبیر بیان کرتے ہیں کہ حارث بن عبدالمطلب کی اولاد میں سے جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صحبت پائی ان میں ابو سفیان بن حارث بن عبدالمطلب بھی شامل ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے متعلق فرمایا: ”یہ میرے گھر والوں میں سب سے بہتر ہے“ یا فرمایا: ”بیشک وہ میرے گھر والوں میں سے بہترین ہے“، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”بیشک وہ اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں“، وہ غزوہ حنین کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ (ثابت قدمی سے) ڈٹے رہے، تو صبح کے اندھیرے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں دیکھا اور دریافت فرمایا: ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کی ماں کا بیٹا (یعنی آپ کا بھائی) ہوں، ایک حجام نے ان کے سر کی حجامت کی تو وہاں موجود ایک مسا (رسولی) کٹ گیا جس سے خون جاری ہو گیا اور وہ نہ رکا یہاں تک کہ ان کی وفات ہو گئی، یہ واقعہ سنہ 20 ہجری کا ہے اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی، وہ فتح مکہ کے لیے روانگی کے دوران راستے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملے تھے اور فتح مکہ سے پہلے ہی اسلام لا چکے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5195]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5195] [ترقيم الشركة 5150]