وحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، حدثني ابن إسحاق، عن محمد بن عبد الله بن أبي بكر، عن أبيه: أنَّ خالد بن سعيد حين وَلّاه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم اليمنَ قَدِمَ بعد وفاةِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وتَربَّص ببيعتِه، شهرَين، يقول: قد أمَّرني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، ثم لم يَعزِلْني حتى قَبضَه اللهُ ﷿، وقد لقي عليَّ بنَ أبي طالب وعثمانَ بنَ عفّان، فقال: يا بَني عبد مَنافٍ، طِبتُم نَفْسًا عن إمرتِكم، يَلِيهِ غَيرُكم، قال: فأما أبو بكر فلم يَحفِلْها (3) عليه، وأما عمرُ فاضطَغَنَها (1) عليه، ثم بعث أبو بكر الجنودَ إلى الشام، فكان أولَ من استَعمَل على رَبْعٍ منها خالدُ بنُ سعيد، فأخذ عمرُ يقول: أتُؤمِّره وقد صَنَع ما صَنَع وقال ما قال؟! فلم يَزلْ بأبي بكر حتى عَزَله وأمَّر يزيدَ بنَ أبي سفيان (2) . حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5087 - ذا منقطع
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عبداللہ بن ابی بکر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا خالد بن سعید رضی اللہ عنہ کو یمن کا گورنر مقرر فرمایا تھا، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد مدینہ پہنچے اور دو ماہ تک بیعت سے رکے رہے، وہ کہتے تھے: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امیر مقرر کیا تھا اور اللہ عزوجل کے آپ کی روح قبض کرنے تک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے معزول نہیں فرمایا“، انہوں نے سیدنا علی بن ابی طالب اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی اور کہا: ”اے بنو عبد مناف! کیا تم نے اپنی خلافت کو بخوشی چھوڑ دیا کہ اب کوئی دوسرا اسے سنبھالے؟“ راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے تو ان کی اس بات کی پرواہ نہ کی لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دل میں یہ بات کھٹکتی رہی، پھر جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لشکر شام روانہ کیے تو سب سے پہلے خالد بن سعید کو ایک چوتھائی لشکر کا امیر مقرر کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ”کیا آپ انہیں امیر بنا رہے ہیں حالانکہ انہوں نے جو کچھ کیا اور کہا وہ آپ کے سامنے ہے؟!“ وہ مسلسل سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو قائل کرتے رہے یہاں تک کہ انہوں نے خالد کو معزول کر کے یزید بن ابی سفیان کو امیر مقرر کر دیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5165]
تخریج الحدیث
«حسنٌ لغيره، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، لكن المحفوظ أنه من رواية محمد بن إسحاق صاحب السيرة عن عبد الله بن أبي بكر محمد بن عمرو بن حزم مرسلًا، وليس لعبد الله بن أبي بكر عَقِبٌ كما نصّ عليه الواقدي فيما نقله عنه ابن سعد في "طبقاته" 7/ 491، ...» [ترقيم الرساله 5165] [ترقيم الشركة 5120] [ترقيم العلميه 5087]
الحكم على الحديث
حسنٌ لغيره
Grade: حسنٌ لغيره