☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5151
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5151
حدثني أبو أحمد بن شعيب العَدْل، حدثنا أسَدُ بن نُوح، حدثنا هشام بن يحيى، حدثني محمد بن سعد، أخبرنا علي بن عيسى النَّوفَلي، قال: لما أُسر نَوفَلُ بن الحارث ببدرٍ قال له رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"افْدِ نفسَك يا نَوفَل"، قال: ما لي شيءٌ أَفْدِي به يا رسول الله، قال:"افْدِ نفسَك برِماحِك التي بجُدَّةَ"، قال: أشهدُ أنك رسولُ الله (1) ، ففَدَى نفسَه بها، وكانت ألفَ رُمْحٍ، قال: وآخى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بين نَوفلٍ والعباسِ بن عبد المُطّلب، وكانا قبل ذلك شَرِيكَين في الجاهلية مُتفاوِضَين في المالَين مُتحابَّين، وشهدَ نوفلٌ مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم فتحَ مكةَ وحُنينَ (2) والطائفَ، وثبت يوم حُنين مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"كأني أنظُرُ إلى رِماحِك تَقْصِفُ في أصلابِ المُشرِكين" (3) .
Translation: طلحہ بابر
علی بن عیسیٰ نوفلی سے روایت ہے کہ جب سیدنا نوفل بن الحارث رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں قیدی بنے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے نوفل! اپنا فدیہ دے کر جان چھڑاؤ“، انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس فدیہ دینے کے لیے کچھ نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ان نیزوں کے ذریعے فدیہ دو جو مقامِ جدہ میں رکھے ہوئے ہیں“، (یہ سن کر) انہوں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ یقیناً اللہ کے رسول ہیں (کیونکہ نیزوں کا علم وحی کے بغیر ممکن نہ تھا)۔ چنانچہ انہوں نے انہی کے ذریعے اپنا فدیہ ادا کیا اور وہ ایک ہزار نیزے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نوفل اور عباس بن عبدالمطلب کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا تھا، اور وہ دونوں دورِ جاہلیت میں بھی ایک دوسرے کے شریکِ تجارت، مال میں برابر کے حصہ دار اور باہمی محبت رکھنے والے تھے۔ نوفل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ فتح مکہ، حنین اور طائف میں شریک ہوئے اور غزوہ حنین میں وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا: ”گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے نیزے مشرکین کی پیٹھوں کو توڑ رہے ہیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5151]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5151] [ترقيم الشركة 5107]
← Previous Hadith (5150) Back to Bab Next Hadith → (5152)