حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين، حدثنا محمد بن عمر، أنَّ أبا بكر بن عبد الله بن أبي سَبْرة حدّثَه عن (2) موسى بن عُقبة، عن أبي حَبِيبة مولى عبد الله بن الزُّبير، [عن عبد الله بن الزُّبَير] (3) قال: فلما كان يومُ فَتْح مكةَ هرب عِكْرمةُ بن أبي جهل، وكانت امرأتُه أمُّ حكيم بنتُ الحارث بن هشام امرأةً عاقلةً أسلمتْ، ثم سألتْ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فأمَرَها بردِّه، وقالتْ له: جِئتُك من عند أَوصَلِ الناسِ وأبرِّ الناسِ وخَيرِ الناس، وقد استأمَنتُ لك فأمَّنَك، فرجع معها، فلما دنا من مكة قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم لأصحابه:"يأتيكُم عِكْرمة بن أبي جَهل مُؤمِنًا مُهاجرًا، فلا تَسبُّوا أباه، فإِنَّ سَبَّ الميتِ يُؤذي الحيَّ ولا يَبلُغُ الميتَ"، فلما بلغ بابَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم استَبْشَر ووَثَبَ له رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم قائمًا على رجليه فَرَحًا بقُدومِه (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5055 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب مکہ فتح ہوا تو عکرمہ بن ابی جہل (خوف کے مارے) بھاگ گئے، ان کی زوجہ ام حکیم بنت حارث بن ہشام ایک نہایت عقل مند خاتون تھیں، انہوں نے اسلام قبول کیا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (اپنے شوہر کے لیے) امان طلب کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں عکرمہ کو واپس لانے کا حکم دیا۔ انہوں نے عکرمہ سے جا کر کہا: ”میں تمہارے پاس اس ہستی کے پاس سے آئی ہوں جو سب سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے، سب سے زیادہ نیکی کرنے والے اور لوگوں میں سب سے بہتر ہیں، میں نے تمہارے لیے امان طلب کی ہے اور انہوں نے تمہیں امان دے دی ہے“، چنانچہ عکرمہ ان کے ساتھ واپس آ گئے۔ جب وہ مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”تمہارے پاس عکرمہ بن ابی جہل مومن اور مہاجر بن کر آ رہا ہے، تم اس کے باپ کو برا بھلا نہ کہنا، کیونکہ مردے کو گالی دینا زندہ کو تکلیف پہنچاتا ہے جبکہ وہ مردے تک نہیں پہنچتی۔“ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دروازے پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہت خوش ہوئے اور ان کی آمد کی مسرت میں اپنے قدموں پر کھڑے ہو کر ان کا استقبال فرمایا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5132]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا،من أجل أبي بكر بن عبد الله بن أبي سَبْرة، فهو متروك الحديث، واتهمه بعضُهم، وقد انفرد بالخبر بهذا الإسناد، ومحمد بن عمر - وهو الواقدي - لا يُعتبر بما ينفرد به أيضًا. على أنَّ خبر عكرمة بن أبي جهل وامرأته هذا مشهور عند أهل المغازي والسير.» [ترقيم الرساله 5132] [ترقيم الشركة 5088] [ترقيم العلميه 5055]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
الحكم: إسناده ضعيف جدًّا