حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عمر أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، أخبرني داود بن الحُصين، عن عِكْرمة، عن ابن عباس: أنَّ ضِرار بن الأزْوَر لما أسلَمَ أتى النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فأنشأَ يقول: تركتُ القِداحَ وعَزْفَ القِيَا … نِ والخمرَ تصْلِيةً وابتِهالا وكَرُّ المُحبَّرِ في عُمْرةٍ … وجَهدِي على المشركين القِتالا وقالت جميلةُ: بَدَّدْتَنا … وطَرَّحتَ أهْلَكَ شَتَّى شِلالا فيا ربِّ لا أُغْبَنَنْ صَفْقَتي … فقد بِعتُ أهلي ومالي بِدَالا فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما غُبِنتَ صَفْقتك يا ضِرارُ" (2) . ذكرُ مناقب أبي كَبْشة مولى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5042 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ اشعار پڑھے: ”میں نے جوئے کے تیر، سارنگیوں کی آواز اور شراب کو چھوڑ کر اب نماز اور گریہ و زاری کو اپنا لیا ہے، اب میرا شوق عمرہ میں اللہ کی حمد و ثنا کرنا اور مشرکین کے خلاف قتال میں اپنی پوری کوشش صرف کرنا ہے، میری بیوی جمیلہ نے کہا کہ تم نے ہمیں برباد کر دیا اور اپنے اہل و عیال کو منتشر کر کے دور پھینک دیا، پس اے میرے رب! میرے اس سودے میں مجھے خسارہ نہ دینا، کیونکہ میں نے اپنے اہل و مال کو (آخرت کے) بدلے میں بیچ دیا ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ضرار! تمہارا یہ سودا ہرگز خسارے والا نہیں رہا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5116]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق.» [ترقيم الرساله 5116] [ترقيم الشركة 5075] [ترقيم العلميه 5042]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن