☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 5070
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 5070
حدثنا أبو عبد الله بن بُطَّة، حدثنا محمد بن رُسْته، حدثنا سليمان بن داود، حدثني محمد بن عمر، عن شيوخه، قال: سالم مولى أبي حُذيفة بن عُتبة كان مولًى لثُبَيتة (1) بنت يَعَار الأنصارية، وكانت تحت أبي حُذيفة فتَبنّاه، فكان يقال: سالم بن أبي حذيفة، فلما نزل القرآنُ ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ﴾ [الأحزاب: 5] قيل لسالم: مولى أبي حذيفة. قُتل يوم اليمامة شهيدًا سنة ثنتي عشرة، ووُجِد رأسُه عند رجلِ أبي حذيفة، أو رِجلُ أبي حذيفة عند رأسِه (2) . وقال موسى بن عقبة: هو سالم بن مَعقِل، من أهل إصطَخْرَ (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5000 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر اپنے اساتذہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم رضی اللہ عنہ دراصل ایک انصاری خاتون ثبیتہ بنت یعار کے غلام تھے، جو ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں تو ابوحذیفہ نے انہیں گود لے لیا تھا، چنانچہ انہیں سالم بن ابوحذیفہ کہا جاتا تھا، لیکن جب قرآن کی یہ آیت نازل ہوئی ﴿ادْعُوهُمْ لِآبَائِهِمْ﴾ [سورة الأحزاب: 5] ”انہیں ان کے اصل باپوں کے نام سے پکارو“ تو انہیں سالم مولیٰ ابوحذیفہ کہا جانے لگا۔ وہ سن 12 ہجری میں جنگِ یمامہ میں شہید ہوئے، اور میدانِ جنگ میں ان کا سر ابوحذیفہ کے قدموں کے پاس، یا ابوحذیفہ کے قدم ان کے سر کے پاس پائے گئے۔ موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں کہ ان کا اصل نام سالم بن معقل تھا اور ان کا تعلق اصطخر (فارس) سے تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5070]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5070] [ترقيم الشركة 5032] [ترقيم العلميه 5000]
← Previous Hadith (5069) Back to Bab Next Hadith → (5071)