حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن محمد بن إسحاق، أخبرني يزيد بن رُومان، عن عُرْوة بن الزُّبَير، عن عائشة: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أمر بالقَلِيب فطُرِحُوا فيه، فوقفَ عليهم رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"يا أهلَ القَلِيبِ، هل وَجَدتُم ما وَعَدَ رَبُّكم حقًّا؟ فإني وجدتُ ما وَعَدني ربي حقًّا"، فقال أصحابُه: يا رسول الله، تكلِّم أقوامًا مَوتَى؟ فقال:"لقد علموا أنَّ ما وعدكم ربُّكم حقٌّ"، فلما أمَرَ بهم فَسُحِبُوا، عُرِف في وجه أبي حُذيفةَ بن عُتبة الكراهيَةُ وأبوه يُسحَبُ إلى القَلِيب، فقال له رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا أبا حذيفةَ، والله لكأنه ساءَكَ ما كان في أبيك؟" فقال: والله يا رسول الله، ما شَكَكتُ في الله وفي رسول الله، ولكن أنْ كان حليمًا سديدًا ذا رأي، فكنتُ أرجُو أن لا يموتَ حتى يَهديَه الله ﷿ إلى الإسلام، فلما رأيتُ أن قد فاتَ ذلك ووَقَع حيث وَقَع، أحزَنَني ذلك، قال: فدعا له رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بخَيرٍ (3) . حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. ذكرُ قُطْبةَ بن عامر الأنصاري ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4995 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (بدر کے مقتولین کے متعلق) حکم دیا تو انہیں ایک کنویں میں ڈال دیا گیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس کھڑے ہوئے اور مخاطب ہو کر فرمایا: ”اے کنویں والو! کیا تم نے وہ پا لیا جس کا تمہارے رب نے تم سے سچا وعدہ کیا تھا؟ کیونکہ میں نے تو وہ پا لیا جس کا میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا تھا۔“ آپ کے صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ ان لوگوں سے کلام فرما رہے ہیں جو مردہ ہو چکے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں اب علم ہو چکا ہے کہ تمہارے رب نے تم سے جو وعدہ کیا تھا وہ بالکل حق ہے۔“ پھر جب ان کے بارے میں حکم ہوا اور انہیں (گھسیٹ کر) لے جایا جانے لگا، تو جب ابوحذیفہ بن عتبہ کے والد (عتبہ) کو کنویں کی طرف گھسیٹا گیا تو ابوحذیفہ کے چہرے پر ناگواری کے آثار نمایاں ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے ابوحذیفہ! اللہ کی قسم، ایسا لگتا ہے کہ تمہیں اپنے والد کے ساتھ ہونے والے اس معاملے سے دکھ پہنچا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کی قسم! اے اللہ کے رسول، مجھے اللہ اور اس کے رسول کے بارے میں (ان کے حق ہونے پر) کوئی شک نہیں، لیکن بات یہ ہے کہ میرے والد ایک انتہائی بردبار، صائب الرائے اور صاحبِ بصیرت آدمی تھے، چنانچہ میں یہ تمنا رکھتا تھا کہ ان کی یہ فہم و فراست انہیں اسلام کی ہدایت تک لے آئے گی، مگر جب میں نے دیکھا کہ وہ موقع ضائع ہو گیا اور ان کا انجام وہی ہوا جو (کفر پر) ہونا تھا، تو اس بات نے مجھے رنجیدہ کر دیا۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے حق میں خیر کی دعا فرمائی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5065]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق، وقد صحَّ عن عائشة من وجه آخر كما تقدَّم برقم (3569) لكن دون قصة أبي حذيفة بن عُتبة.» [ترقيم الرساله 5065] [ترقيم الشركة 5027] [ترقيم العلميه 4995]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق
Grade: إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق