حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا هارون بن سليمان الأصبهاني، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن مَهدي، حَدَّثَنَا ابن المبارك، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن يزيد بن جابر، سمعت بُسْر بن عُبيد الله الحَضْرمي، سمعت أبا إدريسَ الخَوْلانيَّ يقول: سمعتُ واثلةَ بن الأسْقَع، سمعت أبا مَرثَدٍ الغَنَوي يقول: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا تَجلِسُوا على القُبور، ولا تُصَلُّوا إليها (1) ". صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه (2) ! وقد تفرَّد عبد الله بن المبارك بذِكْر أبي إدريسَ الخَولانيِّ فيه بين بُسر بن عُبيد الله وواثلة، فقد رواه بِشر بن بكر والوليد بن مَزْيَد (1) ، عن بسر، سمعتُ واثلةَ بن الأسقَع. أما حديث بِشْر:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابو مرثد غنوی رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم قبروں پر نہ بیٹھو اور نہ ہی ان کی طرف رخ کر کے نماز پڑھو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس کی سند میں عبداللہ بن مبارک نے بسر بن عبید اللہ اور واثلہ کے درمیان ابو ادریس خولانی کا ذکر کرنے میں تفرد کیا ہے، جبکہ اسی روایت کو بشر بن بکر اور ولید بن مزید نے بسر سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے (براہِ راست) واثلہ بن اسقع سے سنا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5042]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح كسابقه،» [ترقيم الرساله 5042] [ترقيم الشركة 5005]
الحكم على الحديث
حديث صحيح كسابقه
Grade: حديث صحيح كسابقه