حدثنا أبو بكر أحمد بن إسحاق بن أيوب الفقيه، حدثنا الحسن بن علي بن زياد، حدثنا سعيد بن سليمان الواسطي. وحدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّورِي، حدثنا يحيى بن مَعِين. وحدثنا علي بن عيسى، حدثنا أحمد بن نَجْدة، حدثنا سعيد بن منصور؛ قالوا: حدثنا هُشَيم، عن داود بن أبي هند، عن أبي حرب بن أبي الأسود، عن فَضَالة اللَّيثي قال: أتيتُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فقلت: إني أريدُ الإسلامَ فعلِّمني شرائعَ من شرائعِ الإسلام، فذكر الصلاةَ وشهرَ رمضان ومواقيتَ الصلاة، فقلت: يا رسول الله، إنك تَذكُر ساعاتٍ أنا فيهن مشغولٌ، ولكن علِّمني جِماعًا من الكلام، قال:"إِنْ شُغِلتَ فلا تُشغَلْ عن العصرَينِ" قلت: وما العصرانِ؟ ولم تكن لغةَ قومي، قال:"الفجرُ والعصرُ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، وفيه ألفاظٌ لم يُخرجاها بإسناد آخر، وأكثرها فائدةً ذِكرُ شرائع الإسلام، فإنه في حديث عبد العزيز بن أبي رَوَّاد (1) عن علقمة بن مَرثَدٍ، عن يحيى بن يَعمَرَ، عن ابن عمر (2) ، وليس من شَرْط واحدٍ منهما. وقد خُولِفَ هُشيم بن بَشير في هذا الإسناد عن داود بن أبي هند خلافًا لا يضرُّ الحديثَ، بل يزيده تأكيدًا:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 50 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا فضالہ لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میں اسلام لانا چاہتا ہوں، پس مجھے اسلام کی کچھ شرائع (احکام) سکھا دیجیے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز، رمضان کے مہینے اور نماز کے اوقات کا ذکر فرمایا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ ان اوقات کا ذکر فرما رہے ہیں جن میں، میں مصروف ہوتا ہوں، لہٰذا مجھے کوئی جامع بات سکھا دیجیے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم مصروف بھی ہو تو ان دو عصروں (عصرین) سے غافل نہ ہونا۔“ میں نے پوچھا: یہ ’عصرین‘ کیا ہیں؟ کیونکہ یہ میری قوم کی لغت نہ تھی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”فجر اور عصر۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن ان دونوں نے اسے روایت نہیں کیا، اس میں ایسے الفاظ ہیں جنہیں انہوں نے دوسری اسناد سے بھی روایت نہیں کیا، اور ان میں سب سے زیادہ فائدہ مند بات اسلام کی شرائع کا ذکر ہے، کیونکہ یہ عبدالعزیز بن ابی رواد کی روایت میں علقمہ بن مرثد عن یحییٰ بن یعمر عن ابن عمر کے واسطے سے ہے، جو ان دونوں میں سے کسی کی شرط پر نہیں ہے۔ اور اس سند میں ہشیم بن بشیر کی داؤد بن ابی ہند سے روایت میں ایسا اختلاف کیا گیا ہے جو حدیث کو نقصان نہیں پہنچاتا بلکہ اسے مزید تقویت دیتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 50]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، وهذا إسناد فيه انقطاع بين أبي حرب وفضالة الليثي بينهما فيه عبدُ الله بن فضالة كما في الحديث الذي بعده، وعبد الله بن فضالة هذا روى عنه اثنان أو أكثر، وذكره ابن حبان في "الثقات" 5/ 40- وقد صحَّح هذا الحديثَ الحاكمُ هنا وابن حبان (1741 - 1742) ...» [ترقيم الرساله 50] [ترقيم الشركة 50] [ترقيم العلميه 50]
Grade: حديث حسن