حَدَّثَنَا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا محمد بن موسى البصري، حَدَّثَنَا أبو صالح عبد الرحمن بن عبد الله الطَّويل، حَدَّثَنَا مَعْن بن عيسى، عن مَخْرمة بن بُكَير، عن أبيه، عن أبي حازم (1) ، عن خارجة بن زيد بن ثابت، عن أبيه، قال: بَعثَني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يوم أُحد لِطَلب سعدِ بن الرَّبيع، وقال لي:"إن رأيتَه فأقْرِهِ مني السلامَ، وقُل له: يقولُ لكَ رسولُ الله: كيف تَجِدُك؟" قال: فجعلتُ أطُوف بين القَتْلى، فأصبتُه وهو في آخر رَمَقٍ، وبه سبعون ضربةً ما بين طعْنةٍ برُمح، وضَربةٍ بسَيفٍ، ورميةٍ بسَهمٍ، فقلت له: يا سعدُ، إنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقرأ عليك السلامَ، ويقول لك: خَبِّرني كيف تَجِدُك؟ قال: على رسولِ الله السلامُ وعليك السلامُ، قل له: يا رسولَ الله، أجِدُني أجدُ ريحَ الجنة، وقُل لِقومي الأنصار: لا عُذرَ لكُم عندَ الله إن يُخلَصْ إلى رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم وفيكم شُفْرٌ يَطْرِفُ، قال: وفاضتْ نفسُه (2) ، ﵀ (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4906 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
خارجہ بن زید بن ثابت اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے غزوہِ احد کے دن سعد بن ربیع کو تلاش کرنے کے لیے بھیجا اور مجھ سے فرمایا: ”اگر تم انہیں پاؤ تو انہیں میرا سلام کہنا اور ان سے کہنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پوچھ رہے ہیں: تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو؟“ زید کہتے ہیں: میں مقتولین کے درمیان چکر لگانے لگا تو میں نے انہیں آخری سانسوں میں پایا، انہیں نیزوں، تلواروں اور تیروں کے ستر زخم لگے تھے، میں نے ان سے کہا: ”اے سعد! رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آپ کو سلام کہتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ مجھے خبر دو تم اپنے آپ کو کیسا پاتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بھی سلام ہو اور تم پر بھی سلام ہو، ان سے عرض کرنا: اے اللہ کے رسول! میں اپنے اندر جنت کی خوشبو محسوس کر رہا ہوں، اور میری قوم انصار سے کہنا: اللہ کے ہاں تمہارا کوئی عذر قبول نہیں ہوگا اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک کوئی تکلیف پہنچ جائے جبکہ تمہاری ایک آنکھ بھی جھپک رہی ہو (یعنی تم میں سے ایک بھی زندہ ہو)“، راوی کہتے ہیں: پھر ان کی روح پرواز کر گئی، اللہ ان پر رحم فرمائے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4967]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا،من أجل محمد بن موسى البصري - وهو محمد بن يونس بن موسى الكُديمي، وقد نُسب في غير موضع عند المصنّف لجده موسى - فهو ضعيف جدًّا، وشيخه أبو صالح عبد الرحمن بن عبد الله الطويل لم نقف له على ترجمة، وقد خالفه ابن سعد في "طبقاته" 3/ ...» [ترقيم الرساله 4967] [ترقيم الشركة 4934] [ترقيم العلميه 4906]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا