☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4961
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4961
أخبرني أبو الحسين محمد بن أحمد بن تَميم القَنْطَري ببغداد، حدثنا عُبيد بن شَريك، حدثنا أبو صالح الفرّاء، حدثنا أبو إسحاق الفَزَاري، عن أبي حماد الحَنَفي، عن عبد الله بن محمد بن عَقيل قال: سمعت جابرَ بن عبد الله يقول: فَقَدَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يومَ أُحد حمزةَ حين فاءَ الناسُ من القتال، قال: فقال رجلٌ: رأيتُه عند تلكَ الشجرة وهو يقول: أنا أسدُ اللهِ وأسدُ رسولِه، اللهم إني أبرأُ إليك مما جاءَ به هؤلاءِ - لأبي سفيانَ وأصحابِه - وأعتذِرُ إليك مما صنعَ هؤلاءِ ومِن انهزامِهم، فسارَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم نحوَه، فلما رأى جبْهتَه بكي، ولما رأى ما مُثِّل به شَهَقَ، ثم قال:"ألا كُفِّنَ؟" فقام رجلٌ من الأنصار فرمَى بثوبٍ، قال جابرٌ: فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"سيدُ الشهداء عندَ الله تعالى يومَ القيامةِ حمزةُ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4900 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہِ احد کے دن جب لوگ قتال سے واپس آئے تو حمزہ کو موجود نہ پایا، راوی کہتے ہیں کہ ایک شخص نے بتایا: ”میں نے انہیں اس درخت کے پاس دیکھا تھا جبکہ وہ کہہ رہے تھے: میں اللہ کا شیر اور اس کے رسول کا شیر ہوں، اے اللہ! میں تیرے حضور اس چیز سے براءت کا اظہار کرتا ہوں جو یہ لائے ہیں - یعنی ابوسفیان اور اس کے ساتھی - اور ان (مسلمانوں) کے کیے اور ان کے فرار ہونے پر تیرے حضور معذرت خواہ ہوں“، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کی طرف چلے، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی پیشانی دیکھی تو رو پڑے اور جب ان کا مثلہ (اعضاء کٹنا) دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہچکی بندھ گئی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا ان کے لیے کفن نہیں ہے؟“ تو انصار کے ایک شخص نے ایک کپڑا ان پر ڈال دیا، جابر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاں تمام شہداء کے سردار حمزہ ہوں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4961]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف أبي حماد الحنفي - واسمه المغفّل بن صدقة - وعبد الله بن محمد بن عقيل على أنهما قد توبعا على بعض ألفاظ الحديث كما مضى بيانه برقم (2589)، إذ تقدَّم الحديث هناك من طريق عثمان بن سعيد الدارمي عن محبوب بن موسى وهو أبو صالح الفرّاء نفسُه.» [ترقيم الرساله 4961] [ترقيم الشركة 4928] [ترقيم العلميه 4900]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لضعف أبي حماد الحنفي
Grade: إسناده ضعيف لضعف أبي حماد الحنفي
← Previous Hadith (4960) Back to Bab Next Hadith → (4962)