أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد السَّمّاك، حدثنا بن حدثنا عبد الملك بن محمد الرَّقَاشي، حدثنا أحمد بن عبد الله اللَّهَبي (1) ، حدثنا عبد العزيز بن محمد، عن حَرَام بن عثمان، عن عبد الرحمن الأغرّ، عن أبي سلمةَ، عن أسامة بن زيد قال خرجَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يريد بيتَ حمزةَ، فتبعتُه حتى وقف على الباب، فقال:"السلامُ عليكُم، أتَمَّ أبو عُمارة؟، قال: فقالت: لا والله، بأبي أنت وأمي، خرج عامدًا نحوك، فأظنُّه أخطأك في بعض أزِقّة بني النجّار، أفلا تدخلُ بأبي أنت وأمي يا رسولَ الله؟ قال:"فهل عندكِ شيءٌ؟" قالت: نعم، فدخل فقرَّبتْ إليه قَعْبًا (1) فيه حَيْسٌ (2) ، فقالت: كُلْ بأبي أنتَ وأمي يا رسول الله، هنيئًا لك ومَريئًا، فقد جئتَ وأنا أريدُ أن آتيَكَ وأُهنِّئَك وأُمْرِئَك: أخبرَني أبو عمارة أنك أُعطِيتَ نهرًا في الجنة يُدعَى الكَوثرَ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"وآنيتُه أكثر من عددِ نُجوم السماءِ، وأحبُّ وارِدِه عليَّ قَومُك" (3) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدنا حمزہ کے گھر جانے کے ارادے سے نکلے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے چل پڑا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دروازے پر رک گئے اور فرمایا: ”السلام علیکم، کیا ابو عمارہ گھر پر ہیں؟“ راوی کہتے ہیں: تو ان کی زوجہ نے عرض کیا: ”نہیں اللہ کی قسم! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، وہ آپ ہی کی طرف نکلے ہیں، میرا خیال ہے کہ وہ بنو نجار کی کسی گلی میں آپ کو نہ مل سکے، اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان، کیا آپ اندر تشریف نہیں لائیں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کھانے کو کچھ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں“، پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اندر تشریف لے گئے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے «قَعْب» ”لکڑی کا پیالہ“ پیش کیا جس میں «حَيْس» ”کھجور، گھی اور پنیر کا حلوہ“ تھا، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان، اسے کھائیے، یہ آپ کے لیے خوشگوار اور ہضم ہونے والا ہو، آپ تشریف لائے ہیں جبکہ میں خود آپ کے پاس آ کر مبارکباد دینا چاہتی تھی، کیونکہ مجھے ابو عمارہ نے بتایا ہے کہ آپ کو جنت میں ایک نہر عطا کی گئی ہے جسے الکوثر کہا جاتا ہے“، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور اس کے (پینے کے) برتنوں کی تعداد آسمان کے ستاروں سے بھی زیادہ ہے، اور وہاں میرے پاس پہنچنے والوں میں سب سے زیادہ محبوب تمہاری قوم کے لوگ ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4947]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا،من أجل حرام بن عثمان، فهو متروك الحديث، ولهذا عقَّب الذهبي في "تلخيصه" على تصحيح المصنف للحديث، فقال: أين الصحة وحرام فيه؟!» [ترقيم الرساله 4947] [ترقيم الشركة 4914]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا