حدثنا أبو العبّاس، حدثنا سعيد بن محمد أبو عمر الحَجْواني، حدثنا وكيع بن الجرَّاح، حدثنا قُدامة بن موسى الجُمَحي، عن عبد الله بن علي بن الحسين، عن أبيه، عن جدِّه، قال: جاء عليٌّ وحمزةُ إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم وقد اغتَسلا، فقال النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم:"كيف صَنَعتُما؟" قال أحدُهما: يا رسولَ الله، سترتُه بالثَّوب، وقال الآخرُ: فَعَلتُ مثلَ ذلك، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"لو فَعلتُما غيرَ ذلك لسَتَرتُكُما" (4) . صحيح الإسناد ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4879 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی اور سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ دونوں غسل کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم دونوں نے (پردے کا معاملہ) کیسے کیا؟“ ان میں سے ایک نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے انہیں کپڑے سے ڈھانپے رکھا“، اور دوسرے نے بھی اسی طرح عرض کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اس کے علاوہ کچھ اور کرتے تو میں خود تمہاری پردہ پوشی کرتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4940]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 4940] [ترقيم الشركة 4907] [ترقيم العلميه 4879]