أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل الشَّعْراني، حدثنا جدِّي، حدثنا إبراهيم بن المنذر، حدثنا محمد بن فُليح، عن موسى بن عُقبة، عن ابن شِهَاب، قال: اختلفَ عُتبةُ وعُبيدةُ بينهما ضربتَين، كلاهما أثبتَ صاحبَه، وكَرَّ حمزةُ وعليٌّ على عُتبة فقتلاهُ واحتَمَلا صاحبَهما عُبيدة، فجاء به إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وقد قُطِعت رجلُه ومُخُّها يسيلُ، فلما أتوا بعُبيدة إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ألستُ شهيدًا يا رسولَ الله؟ قال:"بلي"، فقال عُبيدة: لو كان أبو طالب حيًّا لعَلِمَ أنَّا أحقُّ بما قال منه حيثُ يقول: ونُسلِمُه حتى نُصرَّعَ حَولَهُ … ونُذهَلَ عن أبنائِنا والحَلائلِ (1) ذكر مناقب عمير بن أبي وقاص، أخو سعدٍ قُتِل يومَ بدرٍ ﵁.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4863 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
ابن شہاب سے روایت ہے کہ عتبہ اور عبیدہ کے درمیان دو ضربوں کا تبادلہ ہوا، دونوں نے اپنے حریف کو زخمی کر دیا، پھر حمزہ اور علی نے عتبہ پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا اور اپنے ساتھی عبیدہ کو اٹھا لائے، جب انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لایا گیا تو ان کی ٹانگ کٹ چکی تھی اور اس کا گودا بہ رہا تھا، جب وہ عبیدہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لائے تو انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں شہید نہیں ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں (یقیناً ہو)“، تو عبیدہ نے کہا: ”اگر آج ابوطالب زندہ ہوتے تو انہیں معلوم ہو جاتا کہ ان کے کہے ہوئے اس قول کے ہم زیادہ حقدار ہیں: ”اور ہم انہیں (دشمن کے) حوالے نہیں کریں گے یہاں تک کہ ان کے گرد پچھاڑ دیے جائیں، اور ہم اپنے بیٹوں اور بیویوں سے غافل ہو جائیں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4924]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات، لكن ما وقع هنا من ذكر عُتبة أنه كان خصمًا لعُبيدة وهمٌ الظاهر أنه من قِبلَ المصنف نفسِه، وذلك أن البيهقي روى هذا الخبر في "دلائل النبوة" 3/ 101 - 114 عن المصنِّف بإسناده الذي هنا نفسِه وبإسناد آخر عن موسى بن عقبة من رواية ابن أخيه إسماعيل ...» [ترقيم الرساله 4924] [ترقيم الشركة 4891] [ترقيم العلميه 4863]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات
Grade: رجاله ثقات