حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: حدثني محمد بن أبي أُمامة بن سهل بن حُنَيف، عن أبيه أبي أُمامة، أنَّ عبد الرحمن بن كعب بن مالك أخبره قال: كنتُ قائدَ أَبي بعدما ذهبَ بصرُه، فكان لا يسمعُ الأذانَ بالجُمعة إلَّا قال: رحمةُ الله على أسعدَ بن زُرارةَ، فقلتُ بعد حينٍ: لو سألتُ أبي: ما شأنُه إذا سمع الأذانَ قال: رحمةُ الله على أسعدَ بن زُرارةَ؟ فقلت: يا أبتِ إنه لتُعجِبُني صلاتُك على أبي أُمامة كلما سمعتَ الأذانَ بالجمعة، قال: أيْ بُنيّ، كان أولَ من جَمَّع لنا الجمعةَ بالمدينةِ في هَزْمٍ من حَرّة بني بَيَاضةَ في نَقيعٍ (1) يقالُ له: الخَضِمات، قلت: وكم أنتم يومئذٍ؟ قال: أربعون رجلًا (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4858 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
عبدالرحمن بن کعب بن مالک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں اپنے والد کی بینائی ختم ہونے کے بعد ان کا راہبر تھا، جب بھی وہ جمعہ کی اذان سنتے تو فرماتے: ”اسعد بن زرارہ پر اللہ کی رحمت ہو“، میں نے کچھ عرصہ بعد سوچا کہ میں اپنے والد سے پوچھوں کہ وہ اذان سنتے ہی اسعد بن زرارہ کے لیے رحمت کی دعا کیوں کرتے ہیں؟ میں نے عرض کیا: ”اے اباجان! جب بھی آپ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو ابو امامہ (اسعد) کے لیے آپ کی یہ دعا مجھے بھلی معلوم ہوتی ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اے میرے پیارے بیٹے! وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے مدینہ میں ہمارے لیے حرہ بنی بیاضہ کے ایک ہموار مقام پر جسے ”نقیع الخضمات“ کہا جاتا ہے، جمعہ کی نماز قائم کی تھی“، میں نے پوچھا: ”اس دن آپ کی تعداد کتنی تھی؟“ انہوں نے کہا: ”چالیس مرد۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4919]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل ابن إسحاق: وهو محمد بن إسحاق صاحب السيرة.» [ترقيم الرساله 4919] [ترقيم الشركة 4886] [ترقيم العلميه 4858]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن