☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4903
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4903
حدثني علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا يزيد بن الهيثم الدَّقّاق، حدثني محمد بن إسحاق المُسيَّبي، حدثنا عبد الله بن معاذ الصَّنْعاني، حدثني مَعمَر بن راشد، عن الزُّهْري، قال: أخبرني عُرْوة بن الزبير، عن عائشةَ زوجِ النبي صلى الله عليه و آله وسلم، أنها قالت: أولُ ما بُدئ به رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم منِ الوحي الرؤيا الصادقةُ في النوم، كان لا يرى رؤيا إلَّا جاءتْه مثلَ فَلَقِ الصُّبحِ، ثم حُبِّبَ إليه الخَلَاءُ، فكان يأتي جبلَ جِراءٍ فيتحنَّث - وهو التعبُّد - حتى فاجأَه الحقُّ وهو في غار حِراءٍ فجاءه الملَكُ فيه، فقال: اقرأْ، قال:"فقلت: ما أنا بقاريٍ، قال: فأخذني فغَطَّني حتى بلَغَ مني الجَهْدَ، ثم أرسلَني، فقال لي: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (1) خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2) اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ (3) الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (4) عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ﴾، قال: فرجَعَ بها تَرجُفُ بَوادِرُه، حتى دخل على خديجةَ، فقال:"زَمِّلُونِي زَمِّلُونِي" فَزَمَّلوه حتى ذهب عنه الرَّوعُ، فقال:"يا خديجةُ، ما لي؟" فأخبرَها الخبرَ، وقال:"قد خَشِيتُ عَلَيَّ" فقالت له: كلَّا أَبشِرْ، فواللهِ لا يُخزِيكَ اللهُ أبدًا، إنك لتَصِلُ الرحِمَ، وتَصدُقُ في الحديث، وتَحمِلُ الكَلَّ، وتَقرِي الضَّيف، وتُعينُ على نَوائبِ الحقِّ، ثم انطلَقتْ به خديجةُ حتى أتت به وَرَقةَ بنَ نَوفلِ بن أسد بن عبد العُزّى بن قُصي، وهو عمُّ خديجةَ أخو أبيها، وكان امرَأً تَنصَّر في الجاهلية، وكان يكتُب العربيةَ ويكتبُ بالعربيةَ من الإنجيل ما شاء الله أن يَكتبَ، وكان شيخًا كبيرًا قد عَمِي، قالت خديجةُ: أيْ عمِّ، اسمَعْ من ابن أخيك، قال ورقةُ بن نَوفَل: يا ابن أخي، ماذا تَرى؟ فأخبَرَه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم خبرَ ما رأى فقال ورقةُ: هذا الناموسُ الذي أُنزل على موسى صلى الله عليه و آله وسلم، (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4843 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر وحی کی ابتدا نیند میں سچے خوابوں سے ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جو بھی خواب دیکھتے وہ صبح کی روشنی کی طرح واضح ہو کر سامنے آ جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دل میں تنہائی کی محبت ڈال دی گئی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غار حرا میں جا کر ”تحنث“ یعنی عبادت کیا کرتے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حق آ پہنچا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غار حرا میں ہی تھے، وہاں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس فرشتہ آیا اور اس نے کہا: ”پڑھیے“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں پڑھا ہوا نہیں ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں: ”پس فرشتے نے مجھے پکڑ کر زور سے بھینچا یہاں تک کہ میری طاقت جواب دینے لگی، پھر اس نے مجھے چھوڑ دیا اور کہا: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (1) خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ (2) اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ (3) الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ (4) عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ﴾ [سورة العلق: 1-5] “، راویہ کہتی ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان آیات کے ساتھ واپس لوٹے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کندھے لرز رہے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس پہنچے اور فرمایا: ”مجھے چادر اڑھا دو، مجھے چادر اڑھا دو“، پس انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چادر اڑھا دی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا خوف دور ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے خدیجہ! مجھے کیا ہو گیا ہے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں سارا واقعہ سنایا اور فرمایا: ”مجھے اپنی جان کا ڈر لگ گیا ہے“، تو انہوں نے عرض کیا: ”ہرگز نہیں، آپ کو خوشخبری ہو، اللہ کی قسم! اللہ آپ کو کبھی رسوا نہیں کرے گا، آپ تو صلہ رحمی کرتے ہیں، سچ بولتے ہیں، بے سہارا لوگوں کا بوجھ اٹھاتے ہیں، مہمان نوازی کرتے ہیں اور حق کی راہ میں پیش آنے والی مصیبتوں میں لوگوں کی مدد کرتے ہیں“، پھر سیدہ خدیجہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ورقہ بن نوفل بن اسد کے پاس لے گئیں جو کہ سیدہ خدیجہ کے چچا زاد بھائی تھے اور زمانہ جاہلیت میں عیسائی ہو گئے تھے، وہ عربی لکھنا جانتے تھے اور انجیل کا جتنا حصہ اللہ چاہتا وہ عربی میں لکھ لیا کرتے تھے، وہ بہت بوڑھے اور نابینا ہو چکے تھے، سیدہ خدیجہ نے کہا: ”اے میرے چچا کے بیٹے! اپنے بھتیجے کی بات سنیں“، ورقہ بن نوفل نے پوچھا: ”اے میرے بھتیجے! آپ کیا دیکھتے ہیں؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جو کچھ دیکھا تھا وہ بتا دیا، ورقہ نے کہا: ”یہ وہی ناموس یعنی فرشتہ ہے جو موسیٰ علیہ السلام پر نازل کیا گیا تھا“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4903]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، يحيى بن أبي الأشعث ومَن فوقه مجاهيل. ومع ذلك حسَّنه ابن عبد البر في "الاستيعاب" ص 588.» [ترقيم الرساله 4903] [ترقيم الشركة 4871] [ترقيم العلميه 4843]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (4902) Back to Bab Next Hadith → (4904)