أخبرني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أحمد بن محمد بن أيوب، حدثنا إبراهيم بن سعد، عن محمد بن إسحاق: أنَّ أبا طالب وخَديجة بنت خُويلد هَلَكا في عام واحدٍ، وذلك قبلَ مُهاجَر النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم إلى المدينة بثلاثِ سِنين، ودُفنت خَديجةُ بالحَجُون، ونزل في قبرها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وكان لها يومَ تزوَّجَها ثمان وعشرون سنةً. قال محمدٌ: وكُنية خديجة ﵂ أمُّ هند، وكان لها ابنٌ وابنةٌ حيث تزوجها رسول الله، وأمُّ خديجة فاطمةُ بنت زائدة بن الأصَمّ، وأمُّها هالة بنت عبد مَناف (1) .
Translation: طلحہ بابر
محمد بن اسحاق سے روایت ہے کہ ابوطالب اور خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کا انتقال ایک ہی سال ہوا، اور یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ ہجرت سے تین سال پہلے کا واقعہ ہے، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو حجون (کے قبرستان) میں دفن کیا گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خود ان کی قبر میں اترے، جس وقت آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے نکاح کیا ان کی عمر 28 سال تھی، محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ سیدہ خدیجہ کی کنیت امِ ہند تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نکاح کے وقت ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھی، خدیجہ کی والدہ کا نام فاطمہ بنت زائدہ بن اصم تھا اور ان کی والدہ ہالہ بنت عبدمناف تھیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4897]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 4897] [ترقيم الشركة 4865]