☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4855
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4855
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أنا سفيان، عن سالم بن أبي حفصة، قال: سمعت أبا حازم يقول: إني لشاهدٌ يوم مات الحسن بن علي، فرأيت الحُسين بن علي يقول لسعيد بن العاص، ويطعنُ في عُنقه ويقول: تَقدَّم، فلولا أنها سُنّةٌ ما قُدِّمت، وكان بينهم شيءٌ، فقال أبو هريرة: أتنفسُون على ابن نبيكم صلى الله عليه و آله وسلم بتربة تَدفِنُونه فيها، وقد سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن أحبَّهُما فقد أحبَّني، ومَن أبغضَهُما فقد أبغضني" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4799 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابو حازم سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی وفات کے دن موجود تھا، میں نے دیکھا کہ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما، سعید بن العاص کی گردن پر کچوکا لگاتے ہوئے کہہ رہے تھے: ”آگے بڑھیں (نمازِ جنازہ پڑھائیں)، اگر یہ سنت نہ ہوتی تو میں آپ کو ہرگز آگے نہ کرتا،“ اور ان کے درمیان کچھ ناگواری تھی، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم اپنے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بیٹے کے لیے اس مٹی (قبر کی جگہ) پر بخل کرتے ہو جس میں تم انہیں دفن کرنا چاہتے ہو؟ حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جس نے ان دونوں سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4855]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل سالم بن أبي حفصة، فهو صدوق حسن الحديث، وقد تابعه على المرفوع أبو الجَحاف داود بن أبي عوف كما تقدم تخريجه عند الحديث (4833). سفيان: هو ابن سعيد الثوري، وأبو حازم: هو سلمان الأشجعي.» [ترقيم الرساله 4855] [ترقيم الشركة 4827] [ترقيم العلميه 4799]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل سالم بن أبي حفصة
Grade: إسناده حسن من أجل سالم بن أبي حفصة
← Previous Hadith (4854) Back to Bab Next Hadith → (4856)