حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو جعفر محمد بن عبيد الله بن المُنادِي، حدثنا وهب بن جرير بن حازم، حدثنا أبي، حدثنا محمد بن عبد الله بن أبي يعقوب، عن عبد الله بن شداد بن الهادِ، عن أبيه، قال: خرج علينا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو حاملٌ أحد ابنيه، الحَسَنَ أو الحُسينَ، فتقدَّم رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فَوَضَعَه عند قدمه اليُمنى، فسجد رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم سجدةً أطالها، قال أبي: فرفعتُ رأسي من بين الناس، فإذا رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ساجدٌ، وإذا الغُلامُ راكبٌ على ظهره، فعُدْتُ فسجدتُ، فلما انصرف رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال الناسُ: يا رسول الله، لقد سجدت في صلاتك هذه سجدةً ما كنتَ تَسجُدُها، أفَشَيءٌ أُمرتَ به، أو كان يُوحَى إليك؟ قال:"كلُّ ذلك لم يكن، إن ابني ارتَحَلَني، فكرهتُ أن أُعجِلَه حتى يَقضي حاجته" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4775 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن شداد بن ہاد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے دونوں بیٹوں حسن یا حسین میں سے کسی ایک کو اٹھایا ہوا تھا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آگے بڑھے اور انہیں اپنے دائیں قدم کے پاس بٹھا دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (نماز میں) ایک ایسا سجدہ کیا جسے بہت طویل کر دیا، میرے والد بیان کرتے ہیں کہ میں نے لوگوں کے درمیان سے اپنا سر اٹھا کر دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدے کی حالت میں تھے اور بچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پشت پر سوار تھا، پس میں دوبارہ سجدے میں چلا گیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ نے اس نماز میں ایسا طویل سجدہ کیا جو آپ (عام طور پر) نہیں کرتے تھے، کیا آپ کو کسی نئی بات کا حکم دیا گیا تھا یا آپ پر وحی نازل ہو رہی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان میں سے کوئی بات نہ تھی، بلکہ میرا بیٹا مجھ پر سوار ہو گیا تھا تو میں نے یہ ناپسند کیا کہ اس کی ضرورت (کھیل اور شوق) پوری ہونے سے پہلے اسے جلدی میں اتار دوں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4831]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 4831] [ترقيم الشركة 4803] [ترقيم العلميه 4775]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح