أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي بمرو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن هانئ بن هانئ، عن علي بن أبي طالب، قال: لما ولدت فاطمة الحسن جاء رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"أرُوني ابني، ما سميتموه؟" قال: قلتُ: سميتُه حَرْبًا، قال:"بل هو حَسَنٌ"، فلما وَلَدَت الحسين جاء رسول الله، فقال:"أَرُوني ما سميتموه؟" قال: قلت: سميتُه حَرْبًا، فقال:"بل هو حُسين"، ثم لما وَلَدَت الثالث جاء رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال:"أَرُوني ابني، ما سميتموه؟" قلت: سمّيته حَرْبًا، قال:"بل هو محسِّن"، ثم قال:"إنما سميتهم باسم ولد هارون: شَبَّرٍ وشَبِيرٍ ومُشَبِّرٍ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4773 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب (سیدہ) فاطمہ کے ہاں حسن کی ولادت ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”مجھے میرا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے اس کا نام ”حرب“ رکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس کا نام حسن ہے“، پھر جب حسین پیدا ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”مجھے دکھاؤ تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے اس کا نام ”حرب“ رکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس کا نام حسین ہے“، پھر جب تیسرے (بیٹے) کی ولادت ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”مجھے میرا بیٹا دکھاؤ، تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میں نے اس کا نام ”حرب“ رکھا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ اس کا نام محسن ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں نے ان کے نام ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے ناموں پر رکھے ہیں، یعنی شبر، شبیر اور مشبر۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4829]
تخریج الحدیث
«حديث منكر، هانئ بن هانئ تفرَّد بالرواية عنه أبو إسحاق السبيعي، وقال الشافعي وابن المديني: مجهول، وقال ابن سعد: منكر الحديث، ومع ذلك قال النسائي: ليس به بأس، قلنا: وهذا عند عدم المخالفة، وأما في هذا الحديث فقد خالف حديث عبد الله بن محمد بن عقيل عن أبيه عن عليّ ...» [ترقيم الرساله 4829] [ترقيم الشركة 4801] [ترقيم العلميه 4773]
الحكم على الحديث
حديث منكر
Grade: حديث منكر