أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، قال: سمعتُ عليَّ بن المَدِيني وذَكَرَ حديث شعيب بن إسحاق عن هشام بن عروة الذي يذكر فيه سماعَ عروةَ من بُسْرة، فقال علي: هذا مما يدلُّك أنَّ يحيى بن سعيد القطّان قد حَفِظَ عن هشام بن عُروة عن أبيه أنه قال: أخبرتني بُسْرةُ. قال عليٌّ: فحدثني أبو الأسود حُميد بن الأسود، عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن مروان، عن بُسْرة بنت صفوان - وقد كانت صَحِبَت النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم أنَّ النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا مسَّ أحدُكم ذكره، فلا يُصَلِّ حتى يتوضَّأَ"، فأنكر ذلك عروةُ، فسأل بُسْرةَ فصدَّقَته (2) ........ (3) حَزْم الأنصاري ومحمد بن مسلم الزهري وأبو الزِّناد عبد الله بن ذَكْوان القرشي ومحمد بن عبد الله بن عُروة وأبو الأسود محمد بن عبد الرحمن بن نَوفَل القرشي وعبد الحميد بن جعفر الأنصاري والحسن بن مسلم بن يَنَّاق، وغيرُهم من التابعين وأتباعهم. فأما بُسْرة بنت صفوان، فإنها من سيِّدات قريش:
Translation: طلحہ بابر
ہشام بن عروہ اپنے والد (عروہ) سے اور وہ مروان بن حکم کے واسطے سے بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا (صحابیہ) سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی شرمگاہ کو چھوئے تو وضو کیے بغیر نماز نہ پڑھے“؛ عروہ نے پہلے اس کا انکار کیا (کیونکہ مروان پر اعتماد نہیں تھا)، پھر بسرہ سے خود پوچھا تو انہوں نے تصدیق فرما دی۔
امام حاکم فرماتے ہیں کہ علی بن مدینی نے اس حدیث کے بارے میں فرمایا کہ یحییٰ بن سعید القطان نے اسے ہشام بن عروہ سے پوری صحت کے ساتھ یاد رکھا ہے جس میں عروہ کا بسرہ سے براہِ راست سماع ثابت ہوتا ہے۔ بسرہ بنت صفوان قریش کی معزز خواتین میں سے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 482]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي، من أجل حميد بن الأسود» [ترقيم الرساله 482] [ترقيم الشركة 477]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي