حدثنا الحسن بن يعقوب وإبراهيم بن عِصْمة المُعدَّلانِ، قالا: حدثنا السَّرِي بن خُزَيمة، حدثنا مُعلَّى بن أَسد، حدثنا وُهَيب بن خالد، عن جعفر بن محمد، عن أبيه، عن علي بن الحسين: أنَّ عمر بن الخطّاب خَطَبَ إلى عليٍّ أُمَّ كُلثوم، فقال: أَنكِحْنيها، فقال عليٌّ: إني أُرصِدُها لابن أخي عبد الله بن جعفر، فقال عمر: أَنْكِحْنيها، فوالله ما من الناسِ أحدٌ يُرصِدُ من أمرِها ما أُرصِدُه، فأنكَحَه عليٌّ، فأتى عمرُ المهاجرين، فقال: ألا تُهَنُّوني؟ فقالوا: بمن يا أمير المؤمنين؟ فقال: بأمِّ كُلثومٍ بنت عليّ وابنة فاطمةَ بنتِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، إني سمعت رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"كلُّ نَسَبٍ وسَبَبٍ يَنقطعُ يومَ القيامة، إلَّا ما كان مِن سَبَبي ونَسَبي"، فأحببتُ أن يكون بيني وبين رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم نَسَبٌ وسَبَبٌ (2)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4684 - منقطع
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی بن حسین سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ان کی صاحبزادی ام کلثوم کا رشتہ مانگا اور کہا: ”ان کا نکاح میرے ساتھ کر دیں،“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے انہیں اپنے بھتیجے عبداللہ بن جعفر کے لیے روک رکھا ہے،“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اصرار کرتے ہوئے کہا: ”ان کا نکاح مجھ سے کر دیں، کیونکہ اللہ کی قسم! لوگوں میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو اس رشتے میں وہ فضیلت پانے کا آرزومند ہو جس کا میں طلبگار ہوں،“ چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کا نکاح سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کر دیا۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مہاجرین کے پاس آئے اور فرمایا: ”کیا تم مجھے مبارکباد نہیں دو گے؟“ انہوں نے پوچھا: اے امیر المؤمنین! کس خوشی میں؟ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نواسی ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے ساتھ میرے نکاح کی خوشی میں، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”قیامت کے دن ہر نسب اور سسرالی تعلق (سبب) منقطع ہو جائے گا سوائے میرے نسب اور تعلق کے،“ اس لیے میں نے یہ پسند کیا کہ میرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان نسبی اور سسرالی رشتہ قائم ہو جائے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4735]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات لكنه مرسلٌ، فإنَّ علي بن الحسين - وهو ابن علي بن أبي طالب - زين العابدين لم يدرك هذه القصة، لكنها رُويت من طرق متعددة أورد أكثرها ابن كثير في "مسند الفاروق" (483 - 490)، ثم قال بإثرها: هذه طُرق جيدة مفيدة للقطع في هذه القضية بما تضمنته، والله الحمد.» [ترقيم الرساله 4735] [ترقيم الشركة 4710] [ترقيم العلميه 4684]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات لكنه مرسلٌ
Grade: رجاله ثقات لكنه مرسلٌ