☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4730
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4730
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا الحسن بن علي بن بحر بن بَرِّي، حدثنا أبي. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا علي بن بحر بن بَرِّي، حدثنا عيسى بن يونس حدثنا محمد بن إسحاق، حدثني يزيد بن محمد بن خُثَيم المُحارِبي، عن محمد بن كعب القُرَظي، عن محمد بن خُثيم أبِ (3) يزيد بن محمد، عن عمار بن ياسر قال: كنت أنا وعليٌّ رفيقَين في غزوة ذات العُشَيرة، فلما نزلها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وأقام بها، رأينا ناسًا من بني مُدلِجٍ يعملون في عَينٍ لهم في نَخلٍ، فقال لي عليٌّ: يا أبا اليَقْظان هل لك أن تأتيَ هؤلاءِ فننظرَ كيفَ يعملُون؟ فجئناهم فنظرنا إلى عملهم ساعةً، ثم غَشِيَنَا النومُ، فانطلقتُ أنا وعليٌّ فاضطجعنا في صَوْرٍ من النخل في دَقْعاءَ من التراب فنِمْنا، فواللهِ ما أَيقَظَنَا إِلَّا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم يُحرّكُنا برِجْلِه، وقد تَترّبْنا من تلك الدَّقْعاء، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا أبا تُراب"، لمَا يَرى عليه من التُّراب، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا أُحدِّثُكما بأشقى الناسِ رجلَين؟" قلنا: بلى يا رسول الله، قال:"أُحَيمِرُ ثَمُودَ الذي عَقَر الناقةَ، والذي يَضربُك يا عليُّ على هذه - يعني قَرْنَه - حتى تُبَلَّ [هذه] (1) من الدَّمِ" يعني لحيتَه (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه الزيادة، إنما اتَّفقا على حديث أبي حازم عن سهل بن سعد:"قُمْ أبا تُرابٍ".
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4679 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور علی رضی اللہ عنہ غزوہ ذات العشیرہ میں ایک دوسرے کے رفیق تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہاں پہنچے اور قیام فرمایا، تو ہم نے بنی مدلج کے کچھ لوگوں کو دیکھا جو کھجوروں کے باغ میں اپنے ایک چشمے پر کام کر رہے تھے، علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: ”اے ابواليقظان! کیا تمہارا ارادہ ہے کہ ہم ان لوگوں کے پاس چلیں اور دیکھیں کہ وہ کیسے کام کرتے ہیں؟“ چنانچہ ہم ان کے پاس گئے اور کچھ دیر ان کا کام دیکھا، پھر ہمیں نیند نے آلیا، میں اور علی رضی اللہ عنہ وہاں سے چلے اور کھجوروں کے ایک جھنڈ میں خشک مٹی پر لیٹ گئے اور سو گئے، اللہ کی قسم! ہمیں کسی نے نہیں جگایا سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں اپنے پائے مبارک سے ہلا رہے تھے، اور ہم اس مٹی سے اَٹ گئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مٹی دیکھ کر فرمایا: ”اے ابوتراب!“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں دو سب سے زیادہ بدبخت انسانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ ہم نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک تو قومِ ثمود کا وہ سرخ مائل رنگت والا شخص جس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹی تھیں، اور دوسرا (اے علی!) وہ شخص جو تمہارے یہاں یعنی سر کے اس حصے پر ضرب لگائے گا یہاں تک کہ اس (خون) سے یہ یعنی تمہاری داڑھی تر ہو جائے گی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس زیادتی کے ساتھ روایت نہیں کیا، انہوں نے صرف ابوحازم کی سہل بن سعد سے مروی حدیث «قُمْ أَبَا تُرَابٍ» ”اے ابوتراب! اٹھو“ پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4730]
تخریج الحدیث
«إسناده ليِّن، يزيد بن محمد بن خثيم تفرد ابن إسحاق بالرواية عنه، ومع ذلك قال ابن معين: ليس به بأس، وقال ابن حجر في "التقريب": مقبول؛ يعني حيث يتابع، وأبوه محمد بن خشيم تفرد محمد بن كعب بالرواية عنه، وقد ذكر غير واحد أنه ولد على عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وذكره ...» [ترقيم الرساله 4730] [ترقيم الشركة 4705] [ترقيم العلميه 4679]
الحكم على الحديث
إسناده ليِّن
Grade: إسناده ليِّن
← Previous Hadith (4729) Back to Bab Next Hadith → (4731)