☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4710
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4710
أخبرني عبد الله بن محمد بن موسى العَدْل، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا إبراهيم بن موسى، حدثنا عيسى بن يونس، حدثنا الأجلحُ، عن الشَّعْبي، عن عبد الله بن الخليل، عن زيد بن أرقَم، قال: بينا أنا عند رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذ جاءه رجلٌ من أهل اليمن، فجعل يُحدِّث النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، ويُخبرُه، فقال: يا رسول الله، أتى عليًّا ثلاثةُ نَفَرٍ يَختَصِمُون في ولدٍ وَقَعُوا على امرأةٍ في طُهْرٍ واحدٍ، فقال لاثنين: طِيبَا نَفْسًا بهذا الولد، ثم قال: أنتم شُركاءُ مُتشاكِسُون، إني مُقرعٌ بينكم، فمن قَرَعَ له فله الولدُ وعليه ثُلثا الديةِ لصاحِبَيه، فأقرَعَ بينهم، فقَرَعَ أحدُهم، فدَفَع إليه الولدَ، فضحك النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم حتى بَدَتْ نَواجِدُه، أو قال: أضراسُه (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ یمن کا ایک شخص آیا اور اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک واقعہ بتاتے ہوئے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس تین ایسے آدمی آئے جو ایک بچے کے بارے میں جھگڑ رہے تھے، ان تینوں نے ایک ہی طہر (پاکی کے ایام) میں ایک خاتون سے تعلق قائم کیا تھا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان میں سے باری باری دو دو افراد سے کہا کہ تم اس بچے سے دستبردار ہو کر اپنے تیسرے ساتھی کے حق میں خوش دلی کا مظاہرہ کرو، مگر وہ راضی نہ ہوئے، پھر انہوں نے فرمایا: ”تم ایسے شریک ہو جو باہم جھگڑ رہے ہو، اب میں تمہارے درمیان قرعہ اندازی کروں گا، جس کے نام قرعہ نکلے گا بچہ اسی کا ہوگا اور اسے اپنے بقیہ دو ساتھیوں کو (بچے کی) دیت کا دو تہائی حصہ ادا کرنا ہوگا،“ چنانچہ انہوں نے قرعہ اندازی کی اور ان میں سے ایک کے نام قرعہ نکلا تو انہوں نے بچہ اس کے حوالے کر دیا، یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسکرا دیے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دندانِ مبارک ظاہر ہو گئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4710]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لاضطرابه كما هو مبيّن في "مسند أحمد" 32 / (19329) لكن صحَّحه بعض الأئمة بترجيح بعض طرقه كما مضى بيانه برقم (2865). وانظر ما بعده.» [ترقيم الرساله 4710] [ترقيم الشركة 4685]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (4709) Back to Bab Next Hadith → (4711)