أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله الحَفيد، حدثنا أحمد بن محمد بن نصر، حدثنا عمرو بن طلحة القَنّاد، الثقة المأمون، حدثنا علي بن هاشم بن البَريد، عن أبيه، قال: حدثني أبو سعيد التَّيمي، عن أبي ثابت مولى أبي ذرٍّ، قال: كنت مع عليٍّ يومَ الجمَل، فلما رأيتُ عائشةَ واقفةً دخلني بعضُ ما يَدخُل الناسَ، فكشفَ الله عني ذلك صلاةَ الظهر، فقاتلتُ مع أمير المؤمنين، فلما فرغ ذهبتُ إلى المدينة، فأتيتُ أمَّ سلمة، فقلت: إني والله ما جئتُ أسأل طعامًا ولا شرابًا، ولكني مولًى لأبي ذرٍّ، فقالت: مرحبًا، فقصصتُ عليها قِصّتي فقالت: أين كنتَ حين طارتِ القلوبُ مطايرَها؟ قلت: إلى حيثُ كشفَ اللهُ ذلك عني عند زوالِ الشمس، قالت: أحسنتَ، سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقولُ:"عليٌّ مع القرآنِ، والقرآنُ مع عليٍّ، لن يتفرَّقا حتى يَرِدَا عَلَيَّ الحوضَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، وأبو سعيد التَّيمي هو عَقِيصا ثقة مأمون، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4628 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابوثابت سے روایت ہے کہ میں جنگِ جمل کے دن سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، جب میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو (مدمقابل) کھڑے دیکھا تو میرے دل میں بھی وہ وسوسہ پیدا ہوا جو عام لوگوں کے دلوں میں آ رہا تھا، پھر ظہر کی نماز کے وقت اللہ نے مجھ سے وہ شک دور کر دیا اور میں نے امیر المؤمنین کے ساتھ مل کر قتال کیا، جب جنگ سے فراغت ہوئی تو میں مدینہ گیا اور ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اللہ کی قسم میں کھانے پینے کا سوال کرنے نہیں آیا بلکہ میں ابوذر کا غلام ہوں، انہوں نے فرمایا: خوش آمدید، پھر میں نے انہیں اپنا سارا واقعہ سنایا تو انہوں نے پوچھا: تم اس وقت کہاں تھے جب لوگوں کے دل اڑے جا رہے تھے؟ میں نے عرض کیا: میں وہیں تھا جہاں زوالِ آفتاب کے وقت اللہ نے مجھ سے وہ شک دور فرما دیا، انہوں نے فرمایا: تم نے بہت اچھا کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”علی قرآن کے ساتھ ہیں اور قرآن علی کے ساتھ ہے، یہ دونوں ہرگز ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوضِ کوثر پر میرے پاس پہنچ جائیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور ابوسعید تیمی ثقہ و مامون ہیں، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4678]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا من أجل أبي سعيد التيمي عقيصا، فقد انفرد المصنف وابن حبان بتوثيقه، مع اتفاق من تقدَّمهما من الأئمة النقاد على ترك حديثه، وأبو ثابت مولى أبي ذرٍّ لا يُعرف.» [ترقيم الرساله 4678] [ترقيم الشركة 4653] [ترقيم العلميه 4628]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا من أجل أبي سعيد التيمي عقيصا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا من أجل أبي سعيد التيمي عقيصا