☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4644
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4644
حدّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا السَّري بن يحيى التَّميمي، حدثنا قَبيصة بن عُقبة، حدثنا سفيان، عن منصور، عن رِبْعيّ بن حِراش، عن البراء بن ناجِيَة، عن عبد الله بن مسعود، قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"تَدُورُ رَحَى الإسلامِ على خمسٍ وثلاثين أو ستٍّ وثلاثين، فإن يَهْلِكُوا فَسَبيلُ من هَلَك، وإن تَبَقّى لهم دينُهم فسبعين عامًا"، قال عمر: يا رسول الله، ممّا بقيَ أو ممّا مضى؟ قال:"ممّا بقيَ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. [ذكر بيعة أمير المؤمنين علي بن أبي طالب رضوان الله عليه] حدثنا الحاكم أبو عبد الله محمد بن عبد الله الحافظ إملاءً في شعبان سنة اثنتين وأربع مئة، قال: اختلفتِ الرواياتُ في وقته، فقيل: أنه بُويع بعد أربعة أيام من قتل عثمان، وقيل: بعد خمس، وقيل: بعد ثلاث وقيل: بُويع يوم الجمعة لخمسٍ بَقِين من ذي الحِجّة، وقيل: بُويع عَقِيبَ قتل عثمان في دار عمرو بن مِحْصَن الأنصاري أحد بني عمرو بن مَبذُول، وأصحُّ الروايات أنه امتنع عن البيعة إلى أن دُفن عثمان، ثم بُويع على منبر رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، ظاهرًا، وكان أولَ من بايعه طلحةُ، فقال: هذه بيعة تُنكَثُ (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام کی چکی پینتیس یا چھتیس سال تک گھومے گی، پس اگر وہ ہلاک ہوئے تو یہ ہلاک ہونے والوں کا راستہ ہوگا اور اگر ان کا دین باقی رہا تو پھر ستر سال تک رہے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ اس مدت میں سے ہے جو باقی رہ گئی ہے یا جو گزر چکی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس مدت میں سے ہے جو باقی رہ گئی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
[سیدنا امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی بیعت کا ذکر]
امام حاکم رحمہ اللہ نے فرمایا: آپ کی بیعت کے وقت کے بارے میں روایات مختلف ہیں، کہا گیا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے چار دن بعد بیعت ہوئی، بعض نے پانچ دن اور بعض نے تین دن کہے، ایک قول یہ ہے کہ 25 ذوالحجہ بروز جمعہ بیعت ہوئی، اور ایک قول یہ ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے فوراً بعد عمرو بن محصن انصاری کے گھر میں بیعت ہوئی، لیکن سب سے صحیح روایت یہ ہے کہ آپ نے بیعت لینے سے اس وقت تک انکار کیا جب تک سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تدفین نہیں ہو گئی، پھر آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منبر پر علانیہ بیعت لی اور سب سے پہلے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے بیعت کی، تو انہوں نے کہا: یہ ایسی بیعت ہے جو ٹوٹ جائے گی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4644]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد محتمل للتحسين كما تقدم بيانه برقم (4599). سفيان: هو ابن سعيد الثوري.» [ترقيم الرساله 4644] [ترقيم الشركة 4620]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (4643) Back to Bab Next Hadith → (4645)