☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4569
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4569
حَدَّثَنَا أبو سعيد الثقفي وأبو بكر بن بالَوَيهِ، قالا: حَدَّثَنَا الحسن بن علي المَعْمَري، حَدَّثَنَا الوليد بن شُجاع، حَدَّثَنَا محمد بن بشر، حَدَّثَنَا محمد بن عمرو، قال: حدَّثَ أبو سلمة ويحيى بن عبد الرحمن بن حاطِب وأشياخُنا: أنَّ عمر بن الخطاب لمَّا طُعن قال لعبد الله: اذهبْ إلى عائشة فاقرَأ عليها مني السلامَ، وقل: إِنَّ عُمر يقول لكِ: إن كان لا يَضُرُّكِ ولا يُضيِّقُ عليكِ، فإني أحِبُّ أن أُدفَن مع صاحبيَّ، وإن كان ذلك يَضُرّكِ أو يُضيِّقُ عليك، فَلَعَمْري لقد دُفن في هذا البَقيع من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وأمهات المؤمنين من هو خَيرٌ من عُمر، فجاءها الرسول، فقالت: إِنَّ ذلك لا يَضُرُّني ولا يُضيَّق عليّ، قال: فادفِنُوني معهما (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسلمہ اور یحییٰ بن عبد الرحمن بن حاطب وغیرہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا تو انہوں نے اپنے صاحبزادے عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ اور انہیں میرا سلام کہو، اور کہو کہ عمر کہتا ہے کہ اگر آپ کو اس سے کوئی تکلیف نہ ہو اور جگہ کی تنگی محسوس نہ ہو تو میری خواہش ہے کہ مجھے میرے دونوں ساتھیوں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ابوبکر صدیق) کے پہلو میں دفن کیا جائے، اور اگر اس سے آپ کو تکلیف ہو یا تنگی محسوس ہو تو میری زندگی کی قسم! اس بقیع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وہ اصحاب اور امہات المؤمنین دفن ہیں جو عمر سے بہتر ہیں“، پس جب قاصد ان کے پاس پہنچا تو انہوں نے فرمایا: ”بے شک اس سے مجھے کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی اور نہ ہی کوئی تنگی ہوگی“، تب آپ نے فرمایا: ”پھر مجھے ان دونوں کے ساتھ ہی دفن کرنا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4569]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد لا بأس برجاله، لكنه مرسل، فإنَّ أبا سلمة ويحيى بن عبد الرحمن بن حاطب لم يُدركا هذه القصة.» [ترقيم الرساله 4569] [ترقيم الشركة 4545]
الحكم على الحديث
خبر صحيح
Grade: خبر صحيح
← Previous Hadith (4568) Back to Bab Next Hadith → (4570)