أخبرنا الحسن بن يعقوب العَدْل، حَدَّثَنَا يحيى بن أبي طالب، حَدَّثَنَا عبد الوهاب بن عطاء، حَدَّثَنَا داود بن أبي هند عن عامر، عن ابن عبّاس قال: دخلتُ على عمر حين طُعِن، فقلت: أبشِرْ بالجنة يا أمير المؤمنين، أسلمتَ حين كفر الناسُ، وجاهدتَ مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حين خَذَلَه الناسُ، وقُبض رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو عنك راضٍ، ولم يَختلِفْ في خلافتك اثنان، وقُتلتَ شهيدًا، فقال: أعِدْ عليَّ، فأعدتُ عليه، فقال: والله الذي لا إله غيرُه، لو أنَّ لي ما على الأرض من صفراءَ وبيضاءَ لا فتدَيتُ به من هَولِ المُطَّلَعِ (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوا جب وہ زخمی تھے، تو میں نے عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! آپ کو جنت کی بشارت ہو، آپ اس وقت ایمان لائے جب لوگ کفر کر رہے تھے، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ مل کر اس وقت جہاد کیا جب لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ساتھ چھوڑ دیا تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات اس حال میں ہوئی کہ وہ آپ سے راضی تھے، آپ کی خلافت پر دو بندوں نے بھی اختلاف نہیں کیا اور اب آپ کو شہادت نصیب ہو رہی ہے۔“ انہوں نے فرمایا: ”اپنی بات دوبارہ دہراؤ“، تو میں نے وہ باتیں دوبارہ دہرائیں۔ تب انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! جس کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اگر میرے پاس روئے زمین کا تمام سونا اور چاندی ہو تو میں اسے اس ہولناکی سے بچنے کے لیے بطور فدیہ دے دوں جو سامنے آنے والی ہے (یعنی موت اور مابعد کے مراحل)۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4565]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل يحيى بن أبي طالب وعبد الوهاب بن عطاء» [ترقيم الرساله 4565] [ترقيم الشركة 4541]
Grade: خبر صحيح