☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4532
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4532
وأخبرنا أبو بكر، أخبرنا أبو المثنّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا أبو الأحوَص، حدثنا مسلمٌ الأعور، عن أبي وائل، قال: غزوتُ مع عمرَ الشامَ، فنزلنا منزلًا، فجاء دِهقانُ يَستدِلُّ على أمير المؤمنين، حتى أتاهُ، فلما رأى الدِّهقانُ عمرَ سَجَدَ، فقال عمر: ما هذا السجود؟! فقال: هكذا نفعل بالمُلوك، فقال عمر: اسجُدْ لربك الذي خلقك، فقال: يا أمير المؤمنين، إني قد صنعتُ لك طعامًا فأْتِني، قال: فقال عمر: هل في بيتك من تَصاوير العَجَم؟ قال: نعم، قال: لا حاجةَ لي في بيتك، ولكن انطلِقْ فابعَثْ لنا بلَونٍ من الطعام ولا تَزِدْنا عليه، قال: فانطلق فبعثَ إليه بطعامٍ، فأكل منه، ثم قال عمر الغلامه: هل في إداوَتِك شيءٌ من ذلك النَّبيذ؟ قال: نعم، فَآتَاهُ فصبَّه في إناء، ثم شَمَّه فوجده مُنكرَ الريحِ، فصَبَّ عليه ماءً، ثم شَمَّه فوجده مُنكرَ الريح، فصَبَّ عليه الماءَ ثلاث مرات، ثم شَرِبه، ثم قال: إذا رابَكُم مِن شرابِكُم شيءٌ فافعَلُوا به هكذا، ثم قال: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لا تَلْبَسُوا الدِّيباجَ والحَريرَ، ولا تَشربُوا في آنيةِ الفضة والذهب، فإنها لهم في الدُّنيا، ولنا في الآخِرة" (1) صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4482 - مسلم الأعور تركوه
Translation: طلحہ بابر
ابو وائل سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ شام میں ایک غزوے میں شرکت کی، ہم ایک مقام پر رکے تو وہاں کا ایک بڑا زمیندار (دہقان) امیر المؤمنین کا پتہ پوچھتا ہوا آیا، جب اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو (تعظیماً) سجدہ کرنے لگا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ سجدہ کیسا ہے؟“ اس نے عرض کیا: ہم اپنے بادشاہوں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اپنے اس رب کو سجدہ کرو جس نے تمہیں پیدا کیا ہے“، اس نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! میں نے آپ کے لیے کھانا تیار کیا ہے، آپ میرے ہاں تشریف لائیں، راوی کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے گھر میں عجمیوں کی (بنائی ہوئی) تصویریں ہیں؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: ”مجھے تمہارے گھر جانے کی کوئی حاجت نہیں، البتہ تم جاؤ اور ہمارے لیے کھانے کی ایک قسم بھیج دو اور اس سے زیادہ نہ کرنا“، چنانچہ وہ گیا اور کھانا بھیج دیا، آپ نے اس میں سے تناول فرمایا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام سے پوچھا: ”کیا تمہارے مشکیزے میں اس نبیذ میں سے کچھ ہے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، وہ اسے لے کر آیا اور ایک برتن میں انڈیلا، آپ نے اسے سونگھا تو اس کی بو ناگوار محسوس ہوئی، آپ نے اس میں پانی ڈالا، پھر اسے سونگھا تو بو پھر بھی ناگوار تھی، آپ نے (مجموعی طور پر) تین بار اس میں پانی شامل کیا، پھر اسے نوش فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”جب تمہیں اپنے پینے کی کسی چیز میں (تیزی کی وجہ سے) شک گزرے تو اس کے ساتھ ایسا ہی کیا کرو“، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”دیباج اور ریشم نہ پہنو، اور نہ ہی سونے اور چاندی کے برتنوں میں پیو، کیونکہ یہ (کافروں) کے لیے دنیا میں ہیں اور ہمارے لیے آخرت میں ہوں گی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4532]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، مسلم الأعور - وهو ابن كيسان - قال الذهبي في "تلخيصه": مسلم تركوه. قلنا: واختُلف عليه أيضًا، فرواه جَرير بن عبد الحميد عنه عن أبي وائل عن رجل من قومه عن عمر، فإذا صحَّ ذلك كان في الإسناد رجل مبهم أيضًا.» [ترقيم الرساله 4532] [ترقيم الشركة 4508] [ترقيم العلميه 4482]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا
← Previous Hadith (4531) Back to Bab Next Hadith → (4533)