أخبرنا أبو بكر أحمد بن سَلْمان الفقيه ببغداد، حدثنا جعفر بن محمد بن أبي عثمان الطَّيالسي، حدثنا نصر بن منصور المَروزَي، حدثنا بِشر بن الحارث، حدثنا علي بن مُسهِر، حدثنا المُختار بن فُلفُل، عن أنس بن مالك، قال: بَعَثَني بنو المُصطَلِق إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقالوا: سَلْ لنا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم: إِلى مَن نَدفَعُ صَدَقَاتِنا بعدَك؟ قال: فأتيتُه فسألتُه، فقال:"إلى أبي بكر"، فأتيتُهم فأخبرتُهم، قالوا: ارجِعْ إليه فسَلْهُ: فإِن حَدَثَ بأبي بكر حَدَثٌ، فإلى مَن؟ فأتيته فأخبرته، فقال:"إلى عمرَ"، فقالوا: ارجعْ إليه فسَلْهُ: فإِن حَدَثَ بعُمرَ حَدَثُ، فإلى مَن؟ فأتيتُه فسألتُه، فقال:"إلى عثمانَ"، فأتيتُهم فأخبرتُهم، فقالوا: ارجِعْ إليه فَسَلْه: فإِن حَدَثَ بعثمانَ حَدَثٌ، فإلى مَن؟ فأتيتُه فسألتُه، فقال: إن حَدَثَ بعثمانَ حَدَثٌ فتبًّا لكم آخرَ الدَّهرِ، فتَبًّا" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4460 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے بنو مصطلق نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف بھیجا اور کہا کہ ہمارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھیں کہ آپ کے بعد ہم اپنے صدقات (زکوٰۃ) کس کے حوالے کریں؟ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر کے“، میں ان کے پاس واپس آیا اور انہیں بتایا، انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس دوبارہ جائیں اور پوچھیں کہ اگر ابوبکر کو کچھ (وفات) ہو جائے تو پھر کس کے؟ میں نے حاضر ہو کر پوچھا تو فرمایا: ”عمر کے“، انہوں نے کہا: پھر جائیے اور پوچھیں کہ اگر عمر کو کچھ ہو جائے تو پھر کس کے؟ میں نے حاضر ہو کر پوچھا تو فرمایا: ”عثمان کے“، میں نے واپس جا کر انہیں بتایا تو انہوں نے کہا: پھر جا کر پوچھیں کہ اگر عثمان کو کچھ ہو جائے تو پھر کس کے؟ میں نے حاضر ہو کر پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر عثمان کو کچھ ہو جائے تو پھر تمہارے لیے آخری زمانے تک ہلاکت ہی ہلاکت ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4509]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، نصر بن منصور المَروزَي ترجم له الخطيب في "تاريخ بغداد" 15/ 388 وذكر جمعًا من الثقات رووا عنه، ولم يذكر فيه جرحًا ولا تعديلًا، فهو مجهول الحال، وقد تفرَّد بهذا الخبر.» [ترقيم الرساله 4509] [ترقيم الشركة 4486] [ترقيم العلميه 4460]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف