☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4506
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4506
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا جعفر بن محمد بن شاكر، حدثنا عفَّان بن مُسلِم، حدثنا وُهَيب، حدثنا داود بن أبي هند، حدثنا أبو نَضْرة، عن أبي سعيد الخُدْري، قال: لما تُوفّي رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قام خُطباءُ الأنصارِ، فجعلَ الرجلُ منهم يقول: يا مَعشرَ المهاجرين، إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان إذا استعملَ رجلًا منكُم فَرَنَ معه رجلًا منّا، فنَرى أن يَلِيَ هذا الأمرَ رجلان، أحدُهما منكم والآخرُ منّا، قال: فتتابعتُ خطباءُ الأنصارِ على ذلك، فقام زيدُ بن ثابتٍ فقال: إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان من المهاجرين، وإنَّ الإمامَ يكونُ من المهاجرين، ونحن أنصارُه كما كنا أنصارَ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقام أبو بكر فقال: جزاكُم الله خيرًا يا معشرَ الأنصار، وثَبّت قائلَكم، ثم قال: أمَا لو فَعلتُم غيَر ذلك لما صالَحناكُم، ثم أخذَ زيدُ بن ثابتٍ بيدِ أبي بكر، فقال: هذا صاحبُكم فبايِعُوه. ثم انطلَقوا. فلما قعدَ أبو بكر على المِنبَر نَظَر في وُجوهِ القوم، فلم يَرَ عليًّا، فسألَ عنه، فقام ناسٌ من الأنصار فأتَوْا به، فقال أبو بكر: ابن عمِّ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم وخَتَنُه، أردتَ أن تَشُقّ عصا المسلمين؟! فقال: لا تَثريبَ يا خليفةَ رسولِ الله، فبايَعَه، ثم لم يَرَ الزُّبيرَ بنَ العوّام، فسأل عنه حتى جاؤوا به، فقال: ابن عَمّة رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم وحَوارِيُّه، أردتَ أن تَشُقَّ عصا المسلمين؟! فقال مثل قولِه: لا تَثريبَ يا خليفةَ رسولِ الله، فبايَعَاه (1)
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4457 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات ہوئی تو انصار کے خطبا کھڑے ہوئے، ان میں سے کوئی شخص یہ کہنے لگا: اے گروہِ مہاجرین! رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب بھی آپ میں سے کسی کو عامل مقرر فرماتے تھے تو ہمارے کسی شخص کو بھی اس کے ساتھ ملا دیتے تھے، لہٰذا ہماری رائے یہ ہے کہ اس معاملے یعنی خلافت کو دو شخص سنبھالیں، ایک آپ میں سے اور ایک ہم میں سے، راوی کہتے ہیں: پھر انصار کے خطبا مسلسل اسی بات پر قائم رہے، تب سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مہاجرین میں سے تھے، اور امام بھی مہاجرین میں سے ہوگا، اور ہم ان کے انصار یعنی مددگار ہیں جیسے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انصار تھے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اے گروہِ انصار! اللہ تمہیں جزائے خیر دے اور تمہارے کلام کرنے والے کو حق پر ثابت قدم رکھے، پھر فرمایا: اگر تم اس کے علاوہ کچھ کرتے تو ہم تم سے صلح نہ کرتے، پھر سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: ”یہ تمہارے صاحب ہیں، پس ان کی بیعت کرو۔“ پھر سب لوگ چل دیے، پھر جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ منبر پر بیٹھے تو لوگوں کے چہروں پر نظر ڈالی مگر وہاں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نہ پایا، تو ان کے بارے میں دریافت فرمایا، چنانچہ انصار کے کچھ لوگ گئے اور انہیں لے آئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا زاد بھائی اور ان کے داماد! کیا آپ نے مسلمانوں کی قوت کو پارہ پارہ کرنے کا ارادہ کیا ہے؟!“ تو انہوں نے جواب دیا: ”اے خلیفہ رسول اللہ! کوئی ملامت نہیں“، پھر انہوں نے ان کی بیعت کر لی، پھر آپ نے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو نہ پایا تو ان کے بارے میں دریافت فرمایا یہاں تک کہ لوگ انہیں لے آئے، آپ نے فرمایا: ”اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پھوپھی کے بیٹے اور ان کے حواری! کیا آپ نے مسلمانوں کی قوت کو پارہ پارہ کرنے کا ارادہ کیا ہے؟!“ تو انہوں نے بھی ویسا ہی جواب دیا: ”اے خلیفہ رسول اللہ! کوئی ملامت نہیں۔“ چنانچہ ان دونوں نے بیعت کر لی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4506]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وقال مسلم بن الحجاج صاحب الصحيح" فيما أسنده عنه البيهقي في "السنن الكبرى" 8/ 143: هذا حديث يَسْوى بَدَنةً، فقال له ابن خُزَيمة: يَسْوى بدنة؟! بل هو يَسْوى بَدْرة. قلنا: البَدْرة: كيس فيه ألف أو عشرة آلاف درهم، أو سبعة آلاف دينار، والبدنة: الناقة السمينة.» [ترقيم الرساله 4506] [ترقيم الشركة 4483] [ترقيم العلميه 4457]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (4505) Back to Bab Next Hadith → (4507)