وقد حدَّثَنيه أبو بكر محمد بن عَبد الله (1) الفقيه، حدثنا محمد بن حَمْدون بن خالد، حدثنا علي بن عثمان النُّفَيلي، حدثنا إسحاق بن عيسى بن الطبّاع، حدثنا سفيان بن عُيَينة، عن مِسعَر، عن عبد الملك بن عُمير عن رِبعيّ بن حِراش، عن حُذيفة بن اليمان، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"اقتَدُوا باللذين من بَعدِي، أبي بكر وعُمرَ، واهتدُوا بهَدْي عمّار، وبعهدِ ابن أمِّ عَبْدٍ" (2) .
هذا حديث مِن أجلِّ ما رُوِيَ في فضائل الشيخين، وقد أقام هذا الإسنادَ عن الثَّوْري ومسعرٍ أبو يحيى الحِمَّاني، وأقامه أيضًا عن مِسعرٍ وكيعٌ وحفصٌ بنُ عمر الأُبُلِّي، ثم قَصَّر بروايته عن ابن عُيَينة الحميديُّ وغيرُه، وأقام الإسنادَ عن ابن عُيَينة إسحاقُ ابن عيسى بن الطبّاع، فثبت بما ذكرنا صحةُ هذا الحديث، وإن لم يُخرجاه. وقد وجدنا له شاهدًا بإسناد صحيح عن عبد الله بن مسعود:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے بعد ان دو کی اقتدا کرنا: ابوبکر اور عمر کی، اور عمار کے طریقے سے ہدایت حاصل کرنا، اور ابن ام عبد کے عہد (کی پاسداری) کرنا۔“
یہ حدیث شیخین کے فضائل میں مروی جلیل القدر روایات میں سے ہے، اس کی سند کو سفیان ثوری اور مسعر سے ابو یحییٰ حمانی نے مکمل بیان کیا ہے، اسی طرح مسعر سے وکیع اور حفص بن عمر ابلی نے بھی اسے صحیح طور پر روایت کیا ہے، پھر ابن عیینہ سے روایت کرتے ہوئے حمیدی وغیرہ نے اختصار سے کام لیا لیکن اسحاق بن عیسیٰ بن طباع نے ابن عیینہ سے سند کو مکمل اور درست بیان کیا ہے، چنانچہ ہمارے ذکر کردہ دلائل سے اس حدیث کی صحت ثابت ہے اگرچہ شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور ہمیں اس کے لیے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ایک صحیح سند کے ساتھ شاہد بھی ملا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4504]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح إن شاء الله.» [ترقيم الرساله 4504] [ترقيم الشركة 4481]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح