حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عبد الله بن الصَّقْر، حدثنا إبراهيم بن المُنذر الحِزَامي، حدثنا معن بن عيسى، حدثنا عَبد الله بن عمر بن حفص، عن نافع، عن ابن عمر قال: لما دخَل رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عامَ الفتحِ رأى النساءَ يَلْطُمْن وجوهَ الخِيلِ بالخُمُر، فتبسّم إلى أبي بكر وقال:"يا أبا بكر"، كيف قال حسانُ بن ثابتٍ؟"، فأنشده أبو بكر: عَدِمتُ بُنَيَّتي إن لم تَرَوها … تُثيرُ النَّقعَ مِن كَنَفَي كَدَاءِ (1) يُنازِعنَ الأسِنَّةَ مُسرِعاتٍ … يُلطّمُهنَّ بالخُمُرِ النساءُ فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم: ادخُلُوا من حيثُ قال حسّانُ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4442 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (مکہ میں) داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عورتوں کو دیکھا کہ وہ اپنے دوپٹوں سے گھوڑوں کے چہروں کو مار رہی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ کر تبسم فرمایا اور پوچھا: ”اے ابوبکر! حسان بن ثابت نے (اس بارے میں) کیا کہا تھا؟“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ اشعار سنائے: ”میں اپنی بیٹی سے محروم ہو جاؤں اگر تم ان (گھوڑوں) کو کداء کے دونوں اطراف سے گرد اڑاتے ہوئے نہ دیکھو، وہ تیز رفتاری سے نیزوں کو کھینچ رہے ہوں گے اور عورتیں اپنے دوپٹوں سے ان (گھوڑوں) کو مار رہی ہوں گی۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہیں سے داخل ہو جاؤ جہاں کا ذکر حسان نے کیا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4491]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن في الشواهد من أجل عَبد الله بن عُمر بن حفص: وهو العُمري.» [ترقيم الرساله 4491] [ترقيم الشركة 4468] [ترقيم العلميه 4442]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن