أخبرنا محمد بن المُؤمَّل بن الحسن بن عيسى، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا يوسف بن عَدي ونعيم بن حماد، قالا: حدثنا عبد الله بن المبارك، أخبرني عُمر بن سعيد بن أبي حُسين القرشي، عن ابن أبي مُلَيكة، قال: سمعت ابن عبّاس يقولُ: لما وُضِع عمرُ بن الخطاب على سَريره، فتَكنَّفه الناسُ يَدْعُون له وأنا فيهم، فجاء عليُّ بن أبي طالب فقال: إن كنتُ لأظنُّ أن يجعلَكَ الله تعالى مع صاحبَيك، وذاك أني كنتُ أُكثرُ أن أسمعَ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول: ذهبتُ أنا وأبو بكر وعمر، ودخلتُ أنا وأبو بكر وعمر، وخرجتُ أنا وأبو بكر وعمر، وإني كنتُ أظنُّ أن يَجعلَكَ الله معهما (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4427 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا جسدِ مبارک ان کے بستر پر رکھا گیا تو لوگ ان کے گرد جمع ہو گئے اور ان کے لیے دعا کرنے لگے، میں بھی ان میں موجود تھا، تب سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور فرمایا: ”میرا یہ گمان تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے دونوں ساتھیوں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ابوبکر) کے ساتھ ہی رکھے گا، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میں اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنتا تھا: ”میں، ابوبکر اور عمر گئے، میں، ابوبکر اور عمر داخل ہوئے، میں، ابوبکر اور عمر نکلے“، اور یقیناً میرا یہی خیال تھا کہ اللہ آپ کو ان دونوں کے ساتھ ہی رکھے گا“۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4476]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح من جهة يوسف بن عدي. ابنُ أبي مُليكة: هو عبد الله بن عُبيد الله.» [ترقيم الرساله 4476] [ترقيم الشركة 4453] [ترقيم العلميه 4427]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح