حدثنا عبد الله بن جعفر بن دَرستوَيهِ الفارسي، حدثنا يعقوب بن سفيان، حدثنا أبو تَوْبة الربيع بن نافع الحَلَبي، حدثنا محمد بن مُهاجر، عن العبّاس بن سالم، عن أبي سلّام، عن أبي أُمامة عن عمرو بن عَبَسة قال: أتيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم في أولِ ما بُعِثَ وهو بمكة، وهو حينئذٍ مُستخْفٍ فقلت: ما أنت؟ قال:"أنا نبيٌّ" قلت: وما النبيُّ؟ قال:"رسولُ الله قلت: آلله أرسلَكَ؟ قال:"نعم" قلت: بما أرسلَكَ؟ قال:"أن تعبدَ الله، وتَكسِرَ الأوثانَ، وتَصِل الأرحامَ" قلت: نِعمَ ما أرسلَكَ به، فمن تَبِعَك على هذا؟ قال:"عبدٌ وحُرٌّ" يعني أبا بكر وبلالًا. وكان عَمرو يقول: لقد رأيتُني وأنا رُبْعُ الإسلام، قال: فأسلمتُ، قلت: أَتْبعُك يا رسول الله، قال:"لا، ولكن الْحَقْ بقومِك، فإذا أُخبِرتَ أني قد خرجتُ فاتْبَعني" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وقد تابع أبا سلّام على روايته ضَمْرةُ بن حبيب وأبو طلحة الراسِبيّ (1) وشَدّادُ بن عبد الله أبو عمّار. أما حديث ضَمْرة وأبي طلحة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4418 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں مکہ میں بعثت کے ابتدائی دور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا جبکہ آپ اس وقت (مشرکین سے) چھپ کر رہتے تھے، میں نے پوچھا: آپ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نبی ہوں“، میں نے پوچھا: نبی کیا ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا رسول“، میں نے پوچھا: کیا اللہ نے آپ کو بھیجا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، میں نے پوچھا: کس پیغام کے ساتھ بھیجا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس لیے کہ تم صرف اللہ کی عبادت کرو، بتوں کو توڑ دو اور صلہ رحمی کرو“، میں نے کہا: آپ جس پیغام کے ساتھ آئے ہیں وہ کتنا عمدہ ہے، اس معاملے میں آپ کی پیروی کس نے کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک غلام اور ایک آزاد نے“، یعنی ابوبکر اور بلال رضی اللہ عنہما نے، عمرو کہا کرتے تھے: میں نے خود کو اس وقت دیکھا جب میں اسلام لانے والا چوتھا شخص تھا، وہ کہتے ہیں: پس میں اسلام لے آیا اور عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں آپ کے ساتھ رہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم اپنی قوم میں واپس چلے جاؤ، جب تمہیں خبر ملے کہ میں (مدینہ) ہجرت کر گیا ہوں تب میرے پاس آ جانا“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4467]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، وهو قطعة من الحديث المتقدم برقم (593) بالإسناد نفسه. وانظر تالييه.» [ترقيم الرساله 4467] [ترقيم الشركة 4444] [ترقيم العلميه 4418]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح