☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4431
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4431
حدَّثنا أبو أحمد بكر بن محمد بن حَمْدان الصَّيرفي بمَرْو من أصلِ كتابِه، حدَّثنا أبو إسماعيل محمد بن إسماعيل التَّرمِذي، حدَّثنا عمر بن عبد الوهاب الرِّياحي أبو حفص، حدَّثنا إبراهيم بن سعد بن إبراهيم الزُّهْري، عن محمد بن إسحاق، قال: حدّثني عُبيد الله بن عمر بن حفص عن عُبيد بن حُنين مولى الحَكَم بن أبي العاص، عن عبد الله بن عمرو بن العاص، عن أبي مُوَيهِبة مولى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال: طَرَقَني رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ذاتَ ليلةٍ، فقال:"يا أبا مُويهبة، انطلِقْ، فإني قد أُمِرْتُ أن أستغفرَ لأهل هذا البَقِيع" فانطلقتُ معه، فلما بلغَ البقيعَ قال:"السلامُ عليكم يا أهلَ البَقِيع، لِيَهْنِ لكم ما أصبحتُم فيه، لو تعلمون ما أنجاكُمُ اللهُ منه؛ أقبلَتِ الفتنُ كَقِطَعِ الليل المُظلِم يتبعُ أولَها آخرُها"، ثم قال:"يا أبا مُويهِبة، إنَّ الله خَيَّرني أن يؤتيَني خزائنَ الأرضِ والخُلْدَ فيها والجنةَ، وبين لقاءِ ربِّي ﷿" فقلتُ: بأبي أنت وأمي فخُذْ مفاتيحَ خزائنِ الأرض والخُلْدَ فيها ثم الجنةَ، قال:"كلّا يا أبا مُويهِبة، لقد اخترتُ لقاءَ ربِّي ﷿" ثم استغفَرَ لأهل البَقيعِ، ثم انصرَفَ، فلما أصبحَ بَدَأه شَكواهُ الذي قُبِض فيه صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، إلَّا أنه عَجَبٌ بهذا الإسناد.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو مویہبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”اے ابو مویہبہ! چلو، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اہل بقیع کے لیے مغفرت طلب کروں“، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ چل پڑا، جب آپ بقیع پہنچے تو فرمایا: ”اے قبرستان والو! تم پر سلام ہو، جس حال میں تم ہو وہ تمہیں مبارک ہو، اگر تم جان لیتے کہ اللہ نے تمہیں کن فتنوں سے بچا لیا ہے؛ فتنے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح ایک کے بعد ایک آ رہے ہیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابو مویہبہ! اللہ نے مجھے اختیار دیا ہے کہ وہ مجھے زمین کے خزانے، یہاں کی دائمی زندگی اور پھر جنت عطا کر دے، یا پھر میں اپنے رب سے ملاقات کو اختیار کر لوں“، میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان! آپ زمین کے خزانوں کی چابیاں، یہاں کی ہمیشگی اور پھر جنت کو قبول فرما لیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہرگز نہیں اے ابو مویہبہ! میں نے تو اپنے رب عزوجل سے ملاقات کو ترجیح دی ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اہل بقیع کے لیے دعائے مغفرت فرمائی اور واپس تشریف لے آئے، جب صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وہ بیماری شروع ہوئی جس میں آپ کا وصال ہوا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن اس سند کے ساتھ اس کا ہونا حیرت انگیز ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4431]
تخریج الحدیث
«حديث حسن كما قال ابن عبد البر في "التمهيد" 20/ 111، وابن حجر في "نتائج الأفكار" 5/ 26. وشيخ محمد بن إسحاق وهم من سمّاه هنا عُبيد الله بن عمر بن حفص، فهذا ثقة مشهور، والصحيح أنه عبد الله - مكبَّرًا بن عمر بن علي العَبَلي، كما وقع مقيّدًا في ...» [ترقيم الرساله 4431] [ترقيم الشركة 4408]
الحكم على الحديث
حديث حسن كما قال ابن عبد البر في "التمهيد" 20/ 111
Grade: حديث حسن كما قال ابن عبد البر في "التمهيد" 20/ 111
← Previous Hadith (4430) Back to Bab Next Hadith → (4432)