☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4419
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4419
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن عبد الله الزاهد ببغداد، حدَّثنا عبد الرحمن بن محمد بن منصور، حدَّثنا معاذ بن هشام، حدّثني أبي، عن قتادة، عن سالم بن أبي الجَعْد، عن معدان بن أبي طلحة، عن أبي نجيح السُّلَمي، قال: حاصَرْنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قَصْرَ الطائف، فسمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من بَلَغَ بسهمٍ، فلَه درجةٌ في الجنّة"، فبلَّغتُ يومئذٍ ستةَ عشرَ سهمًا. وسمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن رَمَى بسهمٍ في سبيل الله فهو عَدْلُ مُحرَّرٍ، ومن شابَ شَيْبةً في الإسلام كانت له نُورًا يومَ القيامة، وأيُّما رجلٍ أعتقَ رجلًا مُسلمًا، فإنَّ الله [جاعلٌ كلَّ عَظمٍ من عِظامِه] (1) وقاءً كلَّ عَظمٍ بعَظمٍ، وأيُّما امرأةٍ مسلمةٍ أعتقتْ امرأةً مسلمةً، فإنَّ الله جاعِلٌ كلَّ عظمٍ من عِظامِها وِقاءَ كلِّ عظمٍ من عظامِ مُحرَّرِها مِن النار" (2) . صحيحُ عالٍ، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4371 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابونجیح سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ طائف کے قلعے کا محاصرہ کیا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے (دشمن پر) ایک تیر چلایا تو اس کے لیے جنت میں ایک درجہ ہے“، تو اس دن میں نے سولہ تیر چلائے۔ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے اللہ کی راہ میں ایک تیر چلایا وہ ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ہے، اور جس شخص کے بال حالتِ اسلام میں سفید ہوئے وہ اس کے لیے قیامت کے دن نور ہوں گے، اور جس کسی مرد نے کسی مسلمان مرد کو آزاد کیا تو اللہ تعالیٰ اس (آزاد کردہ غلام) کی ہر ہڈی کے بدلے اس (آزاد کرنے والے) کی ہر ہڈی کو آگ سے بچانے کا ذریعہ بنا دے گا، اور جس کسی مسلمان عورت نے کسی مسلمان عورت کو آزاد کیا تو اللہ تعالیٰ اس (آزاد کردہ) کی ہر ہڈی کو اس (آزاد کرنے والی) کی ہر ہڈی کے لیے آگ سے بچاؤ کا ذریعہ بنا دے گا“۔
یہ حدیث صحیح اور عالی سند والی ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4419]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الرحمن بن محمد بن منصور» [ترقيم الرساله 4419] [ترقيم الشركة 4396] [ترقيم العلميه 4371]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (4418) Back to Bab Next Hadith → (4420)