حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا أحمد بن عبد الجبار، حدَّثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: حدّثني عاصم بن عُمر بن قَتَادة، عن عبد الرحمن بن جابر، عن أبيه جابر بن عبد الله: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم سارَ إلى حُنين لما فرَغ من فتح مكة، جمعَ مالك بن عوف النَّصْري من بني نَصْرٍ وجُشَم، ومن سعْد بن بكر وأوزاعًا من بني هِلال، وناسًا من بني عمرو بن عاصم بن عوف بن عامر، وأوعبَتْ (2) معَهم ثقيفٌ الأحلافُ، وبنو مالك، ثم سار بهم إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وسار مع الأموال والنساءِ والأبناءِ، فلما سمع بهم رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بعث عبد الرحمن بن أبي حَدْرَد الأسلَمي، فقال:"اذهب فادخُل بالقومِ حتى تعلَمَ لنا من عِلْمِهِم"، فدخل، فمَكَثَ فيهم يومًا أو يومَين، [ثم أقبلَ فأخبرَه الخبرَ] (3) ثم قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم لعمر بن الخطّاب:"ألا تسمع ما يقول ابن أبي حَدْرَدٍ؟ فقال عمرُ: كذبَ ابن أَبي حَدْرَد، فقال ابن أبي حَدْرد: إن كذَّبتني فربما كذَّبْتَ من هو خيرٌ مني، فقال عمرُ: يا رسول الله، ألا تسمعُ ما يقولُ ابن أبي حَدْرد؟ فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"قد كنتَ يا عمرُ ضالًّا فهَداك اللهُ ﷿" (1) ، ثم بعث رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إلى صفوان ابن أُمية، فسأله أدراعًا مئةَ دِرْعٍ وما يُصلِحُها مِن عُدّتِها، فقال: أغصْبًا يا محمدُ؟ قال: بل عارِيَّةً مضمونةً، حتى نُؤدِّيَها لك"، ثم خرجَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم سائرًا (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4369 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فتح مکہ سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حنین کا رخ فرمایا، ادھر مالک بن عوف نصری نے بنو نصر، جشم، سعد بن بکر، بنو ہلال کے کچھ گروہوں اور بنو عمرو بن عاصم بن عوف کے لوگوں کو جمع کر لیا تھا، اور ان کے ساتھ قبیلہ ثقیف کے حلیف اور بنو مالک بھی پوری قوت کے ساتھ شامل ہو گئے تھے، پھر وہ اپنے اموال، عورتوں اور بچوں کو ساتھ لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مقابلے کے لیے نکلا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے متعلق اطلاع ملی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عبد الرحمن بن ابی حدرید اسلمی رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور فرمایا: ”جاؤ اور ان لوگوں میں گھل مل جاؤ یہاں تک کہ ہمارے لیے ان کی یقینی خبر لے آؤ“، وہ گئے اور وہاں ایک یا دو دن قیام کیا، پھر واپس آ کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو صورتحال بتائی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے عمر! کیا تم سن رہے ہو جو ابن ابی حدرید کہہ رہا ہے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (حیرت سے) کہا: ابن ابی حدرید نے جھوٹ کہا ہے، اس پر ابن ابی حدرید رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ مجھے جھٹلا رہے ہیں تو بسا اوقات آپ نے اس ہستی (نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کو بھی جھٹلایا ہے جو مجھ سے بہتر ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ سن رہے ہیں کہ ابن ابی حدرید کیا کہہ رہا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمر! تم پہلے «ضال» تھے پھر اللہ عزوجل نے تمہیں ہدایت عطا فرمائی“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صفوان بن امیہ کی طرف پیغام بھیجا اور ان سے سو زرہیں اور ان کے ساتھ کا ضروری جنگی سامان طلب فرمایا، انہوں نے پوچھا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )! کیا یہ زبردستی لے رہے ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ یہ واپسی کی ضمانت کے ساتھ عاریت «عارِيَّةً مَضْمُونَةً» (ادھار) ہے، یہاں تک کہ ہم اسے تمہیں واپس کر دیں“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (لشکر لے کر) روانہ ہوئے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4417]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق.» [ترقيم الرساله 4417] [ترقيم الشركة 4394] [ترقيم العلميه 4369]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن