حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا أحمد بن عبد الجبّار، حدَّثنا يونس بن بُكَير، عن إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم، قال: سمعتُ خالد بن الوليد يقول: لقد اندقَّ في يَدِي يومَ مؤتة تسعةُ (1) أسيافٍ، ما بقيَ في يَدِي إلَّا صَفِيحةٌ يَمانِيَةٌ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد اتّفق الشيخانِ (3) على حديث حُميد بن هِلال عن أنس بن مالك عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في غزوة مُؤتَة:"أخَذَ الرايةَ زيدُ بن حارثة أخَذَها فأُصِيبَ، ثم أَخَذَها جعفرٌ فأُصِيبَ، ثم أخَذَها عبدُ الله بن رَواحة فأُصِيبَ"، ثم إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بعثَ خالد بن الوليد إلى مؤتة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4354 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
قیس بن ابی حازم سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”غزوہ موتہ کے دن میرے ہاتھ میں نو تلواریں ٹوٹ گئیں اور میرے ہاتھ میں صرف ایک یمنی تیغ باقی بچی تھی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ نیز شیخین نے حمید بن ہلال کی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی اس حدیث پر اتفاق کیا ہے جو غزوہ موتہ کے متعلق ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جھنڈا زید بن حارثہ نے تھاما اور وہ شہید ہو گئے، پھر اسے جعفر نے تھاما اور وہ بھی شہید ہو گئے، پھر اسے عبداللہ بن رواحہ نے تھاما اور وہ بھی شہید ہو گئے“، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو موتہ کی طرف روانہ فرمایا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4402]
تخریج الحدیث
«خبر صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن عبد الجبار» [ترقيم الرساله 4402] [ترقيم الشركة 4379] [ترقيم العلميه 4354]
Grade: خبر صحيح