☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4391
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4391
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدَّثنا عبد الله بن أحمد بن حَنْبل، حدّثنى أبي حدَّثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حدَّثنا عكرمة بن عمار، حدَّثنا إياس بن سَلَمة، قال: حدّثنى أبي، قال: شَهِدنا مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم خَيبرَ حين بَصَقَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في عينَي عليٍّ فبَرَأ، فأعطاهُ الرايةَ، فبرزَ مَرحبٌ وهو يقولُ: قد عَلِمتُ خيبرُ أني مَرْحَبُ … شاكِي السلاحِ بَطَلٌ مَجرَّبُ إذا الحُروبُ أقبلتْ تَلَهَّبُ قال: فبرزَ له عليٌّ وهو يقول: أنا الذي سَمَّتني أُمِّي حَيدَرَهْ … كلَيثِ غاباتٍ كَرِيهِ المَنْظَرَهْ أُوفِيكُمُ بالصاعِ كَيْلَ السَّنْدَرَهْ قال: فضَرَبَ مَرْحَبًا، ففَلَقَ رأسَه فقَتَلَه، وكان الفتحُ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4343 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم غزوہ خیبر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ حاضر تھے، اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی آنکھوں میں اپنا لعابِ دہن ڈالا تو وہ ٹھیک ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں جھنڈا عطا فرمایا، پس (دشمن کا پہلوان) مرحب یہ اشعار پڑھتا ہوا نکلا: ”خیبر خوب جانتا ہے کہ میں مرحب ہوں، ہتھیاروں سے لیس اور آزمودہ کار بہادر ہوں، جب جنگیں بھڑک اٹھتی ہیں تو میں بھی شعلہ بن جاتا ہوں“، تو اس کے مقابلے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ یہ کہتے ہوئے نکلے: ”میں وہ ہوں جس کا نام میری ماں نے حیدر (شیر) رکھا ہے، جنگل کے اس ببر شیر کی طرح جو دیکھنے میں نہایت ہیبت ناک ہوتا ہے، میں تمہیں صاع کے بدلے بڑے پیمانے (سندرہ) سے ناپ کر پورا بدلہ دوں گا“، راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے مرحب پر ایسی ضرب لگائی کہ اس کا سر پھاڑ دیا اور اسے قتل کر دیا، اور یوں فتح نصیب ہوئی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4391]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،وسلمة: هو ابن الأكوع.» [ترقيم الرساله 4391] [ترقيم الشركة 4368] [ترقيم العلميه 4343]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (4390) Back to Bab Next Hadith → (4392)