حدَّثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو مسلم، حدَّثنا حجَّاج بن مِنْهال، حدَّثنا حمّاد بن سَلَمة، عن عبد الملك بن عُمير قال: حدّثني عَطيّة القُرَظي، قال: عُرِضْنا على رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم زَمَنَ قُريظةَ، فمن كان منا مُحتلِمًا أو نَبَتَت عانَتُه قُتِلَ، فنَظَروا إليَّ فلم تكُن نبتتْ عانتي، فتُرِكْتُ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وله طُرق عن عبد الملك بن عُمَير، منهم الثَّوْري وشُعْبة وزُهَير (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4333 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
عطیہ قرظی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: بنو قریظہ (کے فیصلے) کے وقت ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا، تو ہم میں سے جو بالغ ہو چکا تھا یا جس کے زیرِ ناف بال نکل آئے تھے اسے قتل کر دیا گیا، انہوں نے میری جانب دیکھا تو ابھی میرے زیرِ ناف بال نہیں نکلے تھے، چنانچہ مجھے چھوڑ دیا گیا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کی عبد الملک بن عمیر سے کئی اسناد مروی ہیں جن میں ثوری، شعبہ اور زہیر شامل ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4380]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 4380] [ترقيم الشركة 4357] [ترقيم العلميه 4333]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح