أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، حدَّثنا أبو عُلَاثَة محمد بن خالد، حدَّثنا أبي، حدَّثنا ابن لَهِيعة، قال: قال [أبو الأسود: قال] (1) عُرْوة بن الزبير: وقُتِلَ من كفار قُريش يومَ الخندقِ من بني عامر بن لُؤي، ثُمَّ من بني مالك بن حِسْل: عَمرو بن عَبد وَدِّ بن نَصْر بن مالك بن حِسْلٍ، قتلَه عليُّ بن أبي طالب ﵁ (2) . قد ذكرتُ في مقتل عَمرو بن عَبد وَدِّ من الأحاديث المُسنَدَة ومَغازي (3) عُروة بن الزبير وموسى بن عُقبة ومحمد بن إسحاق بن يَسار ما بَلَغَني، ليتَقرّر عند المُنصِفِ من أهل العلم أنَّ عمرو بن عبد وَدٍّ لم يَقتلْه ولم يَشترك في قتله غيرُ أمير المؤمنين عليّ بن أبي طالب ﵁، وإنما حَمَلَني على هذا الاستقصاءِ فيه قولُ مَن قال من الخَوارِج: إنَّ محمد بن مسلمة أيضًا ضربه ضربةً، وأخذ بعض السَّلَبِ (4) ، ووالله ما بلَغَنا هذا عن أحدٍ من الصحابة والتابعين ﵃، وكيف يجوزُ هذا وعليٌّ ﵇ يقول ما بلغنا: إني ترفَّعتُ عن سَلَبِ ابن عمِّي فتركته، وهذا جوابُه لأمير المؤمنين عمر بن الخطاب ﵁ بحضرةِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم.
Translation: طلحہ بابر
عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ غزوہ خندق کے دن کفارِ قریش میں سے بنی عامر بن لوی پھر بنی مالک بن حسل کے عمرو بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل کو سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے قتل کیا تھا۔
امام حاکم فرماتے ہیں: میں نے عمرو بن عبد ود کے قتل کے بارے میں مسند احادیث اور عروہ بن زبیر، موسیٰ بن عقبہ اور محمد بن اسحاق بن یسار کے مغازی سے جو کچھ مجھ تک پہنچا وہ ذکر کر دیا ہے، تاکہ اہلِ علم کے انصاف پسند طبقے کے نزدیک یہ بات ثابت ہو جائے کہ عمرو بن عبد ود کو صرف امیر المؤمنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے ہی قتل کیا اور اس کے قتل میں کوئی دوسرا شریک نہ تھا، مجھے اس معاملے میں اتنی تحقیق پر اس خارجی کا قول پیش کرنے نے ابھارا جس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ محمد بن مسلمہ نے بھی اسے ایک ضرب لگائی تھی اور اس کا کچھ سامان لیا تھا، اللہ کی قسم! ہمیں یہ بات کسی بھی صحابی یا تابعی سے نہیں پہنچی، اور یہ کیسے جائز ہو سکتا ہے جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا وہ قول ہمیں پہنچا ہے جس میں انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے چچا زاد کے سامان کو لینے سے خود کو بالا تر رکھا اس لیے اسے چھوڑ دیا“، اور یہ ان کا وہ جواب تھا جو انہوں نے امیر المؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی موجودگی میں دیا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسَّرَايَا/حدیث: 4378]
تخریج الحدیث
«رجاله لا بأس بهم غير ابن لهيعة - واسمه عبد الله، ففيه مقال معروف من جهة حفظه، وكان عنده المغازي عن عروة بن الزبير من رواية أبي الأسود محمد بن عبد الرحمن المعروف بيتيم عروة عنه، فالظاهر أنها كانت صحيفةً عنده ضبطها عن أبي الأسود، على أنه قد رُوي مثلُ ...» [ترقيم الرساله 4378] [ترقيم الشركة 4355]
الحكم على الحديث
رجاله لا بأس بهم غير ابن لهيعة - واسمه عبد الله
Grade: رجاله لا بأس بهم غير ابن لهيعة - واسمه عبد الله